پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ساتھ کھانا کھانے کے وہ فوائد جو اگر آپ جان لیں تو ہمیشہ ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائیں گے

datetime 14  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک) ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے سکول میں اچھی کارکردگی دکھائیں اور بااخلاق ہوں، تو خاندان کے تمام افرد مل کر کھانا کھانے کی عادت اپنائیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ 2012ءمیں ہونے والے ایک سروے کے مطاب برطانیہ میں تین تہائی سے بھی کم خاندان ہر روز اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں، جس کے باعث بچوں کے مزاج پر منفی اثر پڑتا ہے۔ ماہرین نفسیات نے نئی تحقیق کے لئے سکولوں میں پڑھنے والے 6 سے11 سال کی عمر کے بچوں کا اپنا ہدف بنایا اور ان کے رویے، سکول میں کارکردگی اور سماجی مہارتوں کا تجزیہ کیا۔
فیملی سائیکالوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والے اس تحقیق میں ماہرین نے یہ پتہ چلایا کہ جو خاندان اکٹھے کھانا کھاتے ہیں، ان کے بچے مثبت سماجی مہارتوں کے حامل اور سکول میں ان کی کاردگی دوسروں کی نسبت 10 فیصد زیادہ بہتر پائی گئی۔ اس ضمن میں مڈل سیکس یونیورسٹی میں ماہر نفسیات ڈاکٹر فیونا سٹار کا کہنا ہے کہ ” اکٹھے مل کر کھانا کھانے سے والدین کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ جان سکیں کہ ان کے بچوں کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔ اور یہ وہ وقت ہوتا ہے، جب بچوں کو بولنے اور سننے کی مہارتیں سیکھنے کے لئے والدین کی مدد درکار ہوتی ہے۔“ اس کے علاوہ پہلے ہونے والی تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ جو خاندان اکٹھے کھانا کھانے کی عادت رکھتے ہیں، ان کے بچے منشیات کے عادی نہیں ہوتے اور وہ ڈپریشن کا بھی کم شکار ہوتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…