پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

انڈہ مفید ہے یا زردی ، پراسرارسوال کاجواب مل گیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لند ن(نیوز ڈیسک )ہم سنتے آرہے ہیں کہ انڈے کی نسبیت زردی زیادہ مفید ہے اور ا±سے بھی مکمل بھوننے کی بجائے آدھا کچا چھوڑ دیاجائے تو زیادہ بہتر ہے لیکن سائنسدان اینسل کیز نے 1950ءکی دہائی میں یہ نظریہ دیا کہ انڈے کی زردی میں موجود چکنائی کولیسٹرول جیسے مسائل کا سبب بنتی ہے اور آج تک یہ رائے عام پائی جاتی ہے کہ انڈے کی زردی سے پرہیز ہی بہتر ہے، لیکن کیا یہ نظریہ واقعی درست ہے اور کیا انڈے کی زردی کو ضائع کرکے ہم اپنی صحت کا نقصان تو نہیں کررہے۔ امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن کی 2010ءکی ایک تحقیق نے ثابت کیا کہ سیچوریٹڈ چکنائی کا دل کی بیماریوں اور فالج جیسے امراض سے کوئی تعلق نہیں۔دل کی بیماریوں کی اصل وجہ دائمی ذہنی دباو¿، نباتاتی تیل کا زیادہ استعمال اور پروسیسڈ کاربوہائیڈریٹ ہیں۔ ڈاکٹر وولف کا کہنا ہے کہ انڈے کی زردی وٹامن اے کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ جلد کیلئے بہت اہم ہے اسی طرح بی وٹامنز توانائی فراہم کرتے اور کولین نامی مادہ دماغ، پٹھوں اور کو طاقت دیتا ہے جبکہ یہ حاملہ خواتین کیلئے بھی بہت مفید ہے۔ انڈے کی زردی ہارمون پیدا کرنے اور جسم میں وٹامن اور معدنیات کے انجذاب کیلئے بھی بہت مددگار ہے۔ اگر آپ دیگر خوراک پر کنٹرول رکھیں تو انڈے کی زردی چکنائی کے باوجود آپ کے وزن میں اضافہ نہیں کرے گی



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…