پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایڈز سے بچاﺅ کے رہنما اصولوں میں ردوبدل

datetime 14  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ماضی میں وضع کیے گئے ایڈز سے بچاﺅ کے رہنما اصولوں میں ردوبدل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے رائج ایڈز سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے ڈبلیو ایچ اوکے طبی ماہرین کی ہدایت کے مطابق اینٹنی ریٹرووائرل ادویات کا استعمال اس وقت شروع کرایا جانا چاہیے جب مریض میں بیماری کی تمام علامات ظاہر ہونے لگیں۔ تاہم حالیہ رپورٹ کے مطابق عالمی ادرہ صحت کی طرف سے ہدایات دی گئی ہیں کہ ایڈز سے متاثرہ شخص کوبیماری کی تشخیص کے فوراً بعد کسی بھی قسم کی تاخیر کے بغیر اینٹی ریٹرووائرل ادویات دینی چاہییں۔طبی ماہرین کی رائے کے مطابق حالیہ طبی تجربات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ادویات کے جلد استعمال سے ایچ آئی وی وائرس کے انتقال سے بڑی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ایڈز سے متعلق وضع کیے گئے نئے رہنما اصولوں کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں اس موذی مرض میں مبتلا 28ملین افراد کی تعدا بڑھ کر37 ملین ہو جائے جن کا علاج ممکن ہو سکے گا۔واضح رہے ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلنے کی بڑی وجوہات میں مردوں میں ہم جنس پرستی، ایک سے ذیادہ افراد کے ساتھ جنسی تعلقات اور منشیات کا کثرت سے استعمال شامل ہیں۔ایڈز کا مرض پہلی بار1980میں منظر عام پر آیا تھا اور اب تک دنیا بھر میں تقریباً75ملین افراد اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔ واضح رہے اس وقت دنیا بھر میں تقریباساڑھے تین کروڑ افراد اس موذی مرض کا شکار ہو کر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…