اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سائنسدانوں نے اس کی انتہائی حیران کن اور دلچسپ وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیزا میں پنیر کا استعمال کیا جاتا ہے اور جو لوگ باقاعدگی سے پنیر کھانے لگتے ہیں، وہ پیزا کے شوقین ہوجاتے ہیں اور بار بار اسے کھانے لگتے ہیں۔یونیورسٹی آف مشی گن کی تحقیق کے مطابق لوگ پیزا میں موجود پنیرکے عادی ہوجاتے ہیں اور اس لیے وہ بار بارپیزا کھاناچاہتے ہیں۔تحقیق میں 500 طالبعلموں کوان کی کھانے کی عادات اور لسٹ کے بارے میں پوچھااور حیران کن طور پر پیزا اس فہرست میں سب سے اوپر تھا۔یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے کھانے جنھیں زیادہ پروسیس کیا جاتا ہے لوگ انھیں کھانے کے زیادہ عادی ہوجاتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لوگ ’چیز ‘کھانے کے بہت زیادہ عادی ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ اس میں ایک جز و کیسائن ہے جو کہ دودھ کی مصنوعات میں پایا جاتا ہے۔ہضم ہونے کے عمل میں یہ جزو کاسمواورفن خارج کرتا ہے جوانسان کو پنیر کھانے کا عادی بناتاہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں