اسلام آباد(نیوز ڈیسک )خوبصورت خواتین مردوں کو گھٹنے کے بل ہی جھکنے پرمجبورکر دیتی ہیں وہ ان کو قوت ارادی اور عزم کو بھی کمزور کردیتی ہے یہ دلچسپ انکشاف ایک نئی تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے ۔تحقیق کے مطابق جو مرد تمباکو نوشی چھوڑنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں ان کی ساری محنت اس وقت مٹی میں مل جاتی ہے جب ان کے سامنے پر کشش خواتین جلوے بکھیرتی ہیں۔سروے میں بتایا گیاہے کہ کسی پر کشش چہرے کا نظارہ مردوں کے ذہن کو شریک حیات یا بیوی کی جانب لے جاتا ہے جو کہ ان کےلئے مستقبل قریب کےلئے بہت اہمیت رکھتاہے ۔اس کا یہ مطلب ہے کہ نکوٹین کی فوری طلب سے ملنے والی تسکین کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے اور سگریٹ چھوڑنے کاعزم یا ارادہ ہوا میں اڑ جاتا ہے ۔ماہرین نے اس حوالے سے تجر بات کرتے ہوئے 76 سگریٹ نوشی چھوڑنے کے خواہشمند افراد کو دو گروپس میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک گروپ کو بہت زیادہ پر کشش خواتین کو دو گروپس میں تقسیم کیا اور میں ایک گروپ کو بہت پرکشش خواتین کی تصاویر دکھائیں گئیں جبکہ دوسرے گروپ کے حصے میں اوسط شکل والی خواتین کے چہرے آئے اس کے بعد معلوم ہوا ہے کہ پرکشش چہرے سے مردوں کی توجہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کی بجائے محبت اوردیگر تعلق کی جانب سے زیادہ مرکوز ہوگئی اور اس لت میں کمی کی بجائے مزید دو گنا اضافہ ہو گیا ۔ اس کے مقابلے میں دوسرے گروپ کو عام چہروں والی خواتین کی تصاویر سے یہ فائدہ ہو اکہ انہیں اپنی عادت ترک کرنے میں کافی حد تک مدد ملی ۔ماہرین نے تحقیق کا اختتام اس دلچسپ مشورے پر کیا ہے کہ ضروری نہیں چیز خوبصورت ہو توہ ہمیشہ اچھی بھی ثابت ہو ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے



















































