پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وہ7غذائیں جن کی اچانک طلب ہونے لگتی ہے

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو بار بار چاکلیٹ کا خیال آنے لگے یا بیٹھے بیٹھے اچانک کوئی مرچ مسالحے والی چیز کھانے کا دل چاہے؟ کھانے کی کسی بھی چیز کی شدید طلب ہونا جسم میں ہونیوالی کسی ضروری غذائیت کی کمی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔اس کے پیچھے جسم میں ہارمونز کی کمی اور زیادتی بھی ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے۔اگر آپ کسی سے پوچھیں کہ انھیں کون کون سی چیزیں کھانے کا دل چاہتاہے تو وہ آپ کو ایک لمبی فہرست تھمادیں گے۔البتہ یہ بتانا مشکل ہوگا کہ اس طلب کی وجہ کیا ہے۔ بعض اوقات آپ کا کسی ایسی چیز کھانے کا دل چاہنے لگتا ہے جس کازیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتاہے۔بعض ماہرین کا ایسا ماننا ہے کہ اس سب کا تعلق انسان کے ذہنسیہے۔ جب بھی ہم فکر مند یا پریشان ہوتے ہیں ہمارا کچھ نہ کچھ کھانے کا دل چاہنے لگتا ہے۔ اسی طرح خالی بیٹھے بیٹحے بھی انسان کھانے پینے کی چیزوں کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔البتہ ممکن ہے کہ کھانے کی کسی خاص چیز کی خواہش کی وجہ جسم میں کسی ضروری غذائیت کی کمی ہو۔اگر اس بے وقت طلب کی وجہ معلوم ہو جائے تو اس کا صحت بخش متبادل ڈھونڈنا آسان ہو جاتا ہے۔آئیے چند ایسی غذاو¿ں کے بارے میں جانتے ہیں جن کی آپ کو اچانک سے طلب ہونے لگتی ہے۔ ساتھ ہی اس طلب کی وجہ اور متبادل بھی جاننے کی کوشش کرتے ہیں:
پیزا
جب آپ کا دھیان بار بار پیزا یا چکن سینڈوچ کی طرف جانے لگے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جسم میں نائٹروجن یا امائنو ایسڈ کی کمی ہو رہی ہے۔البتہ ریفائنڈ کابوہائیڈریٹ کے استعمال سے آپ کا بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے۔اس لیے بہتر یہ ہے کہ اس کی جگہ کوئی ہائی پروٹین غذا کھائیے جیسے کہ انڈے، اخروٹ یا پنیر۔
چیز برگر
اگر آپ کا چیز برگر یا کوئی بھی پنیر والی چیز کھانے کا دل چاہ رہا ہے اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ کے جسم میں کیلثیم کی کمی ہورہی ہے۔ اپنے دانت اور ہڈیاں مضبوط کرنے کے لیے آپ برگر کی جگہ بروکولی، بادام یا دہی کھا سکتے ہیں جن سے آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں کیلثیم مل جائے گا اورآپ کی چیز برگر کی طلب بھی مٹ جائے گی۔
چاکلیٹ
چاکلیٹ میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہے جس کا تعلق جسم کی انرجی سے ہوتا ہے۔ جب جسم میں قوت کم ہونے لگتی ہے تو چاکلیٹ کھانے کا دل چاہتا ہے۔ زیادہ چاکلیٹ کھانا چونکہ صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہیاس لیے آپ اس کی جگہ ڈارک چاکلیٹ یا چاکلیٹ میں ڈپ ہوئے بادام کھا سکتے ہیں۔
کافی
کافی صحت کے لیے فائدے مند ہوتی ہے۔ کسی صحت بخش سوئٹنر کے ساتھ کافی کا استعمال صحت کو بے پناہ فائدے پہنچاتا ہے۔ البتہ اگر آپ پہلے ہی کئی کپ کافی پی چکے ہیں اور اب بھی آپ کو کافی کی طلب ہو رہی ہے تو آپ مچھلی، ہرے پتے والی سبزیاں یا گوشت کھائیں۔ اس سے جسم کوضروری طاقت مل جائے گی۔
برف
جی ہاں!ہمیں معلوم ہے کہ آپ کو کبھی کبھی صرف برف کھانے کا دل چاہتا ہے اور آپ کی نظرنہ چاہتے ہوئے بھی فریزر میں رکھی برف کی ٹرے کی طرف جاتی ہے۔ برف کی طلب ہونا جسم میں خون کی کمی کی طرف اشارہ کرتاہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آ پ کے منہ میں سوجن ہو جس کی وجہ سے آپ کا برف کھانے کا دل چاہ رہا ہو۔ جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کے لیے پالک، دالوں، بروکولی یا گندم کی روٹی کھائیں۔
چپس
کبھی کبھی میٹھے کی جگہ نمکین چیزوں کی طرف دھیان جاتا ہے۔ آپ براو¿نی کو منع کردیتے ہیں لیکن چیپس کے پیکٹ کے لیے خود کوروک نہیں پاتے۔ نمکین چیزوں کی طلب ہونا جسم میں سوڈیم کلورائیڈ کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کمی کو دور کرنے کے لیے بازار کے نقصان دہ چپس کی جگہ مچھلی کھائیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنی سبزیوں میں سمندری نمک ڈال کر بھی اس کمی کو دور کرسکتے ہیں۔
کولڈ ڈرنک
کولڈ ڈرنک پینے کا دل چاہنا بھی جسم میں انرجی کی کمی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ بازار کے یہ مشروبات صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرتے ہیں۔ ان سے نہ صرف وزن بڑھتا ہے بلکہ انہیں پی کر آپ مزید سست محسوس کرنے لگتے ہیں۔ ان کی جگہ اس قسم کی کیفیت محسوس ہونے پر اپنے پانی میں کسی پھل کا رس یا لیمبوکے چند قطرے چھڑک کر پی لیں۔ جسم کو فوری انرجی مل جائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…