جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

تمام تحقیقات غلط ثابت۔۔ناخنوں پر موجود سفید چاند ۔۔۔ ماہرین اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ آپ ضرور جاننا چاہیں گے

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے جسم پر ایسی کئی علامات موجود ہیں جنہیں کبھی ہم نے غور سے نہیں دیکھا ،نہ ان کی اہمیت پر سوچا جیسا کہ بہت سے لوگوں کے ناخن کے نچلے حصے پر سفید داغ سا نظر آتا ہے جو نصف سفید چاند سے مشابہت رکھتا ہے۔متعدد افراد کواس’ ہلال‘ کا پتا ہی نہیں۔ اس کی واضح ، سفید اور صاف شکل میں موجودگی انسان کی اچھی صحت اور مستقل سرگرمی کا پتہ دیتی ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ داغ 8 یا 10 انگلیوں پر موجود ہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مدافعتی نظام اچھی طرح کام کر رہا ہے۔

اس کے مقابلے میں اگر یہ داغ ہلکا اور دھندلی صورت میں ہے تو پھر معاملہ برعکس ہوگا یعنی کہ اس شخص کی صحت اچھی نہیں ہے۔ ایسے انسان کو تھکن اور توانائی کی کمی کا احساس ہوتا ہے۔عموماً ناخن ایک ٹھوس پروٹین ’کيراٹن‘ کے مواد پر مشتمل غلاف ہوتا ہے۔ یہ اسی مواد سے مشابہت رکھتا ہے جو بال اور بقیہ جسم کے حصوں کی کھال کی ساخت میں پایا جاتا ہے۔
اس چاندکا سائنسی نام ‘ لونولہ انگائیس‘ ہے متعدد طبی ذرائع کا اتفاق ہے کہ بہت سے جسمانی اور نفسیاتی امراض اور غذائی قلت کی حالتوں وغیرہ کا ناخنوں کی شکل، رنگ، حجم اور حالت سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ اسی لیے ڈاکٹر صحت کی عمومی جانچ کرتے وقت ناخنوں کے معائنے کو ضروری اقدام سمجھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…