جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کچھ ایسے خطرناک امراض جن کا پتا آپ اپنی جلد سے لگا سکتے ہیں 

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ آنکھیں روح کی کھڑکیاں ہوتی ہیں مگر انسانی جلد بھی ہمارے جسم کا اہم ترین حصہ ہے یہ ناصرف ہمیں سرد گرم موسم اور محسوس کرنے حس میں مدد دیتی ہے بلکہ جلد کئی ایک خطرناک بیماریوں کے بارے میں پیشگی آگاہی کردیتی ہے مگراس کے لئے آپ کو یہ رپورٹ غور سے پڑھنا ہو گی ۔ بین الاقوامی جریدے ، سائنس ورلڈ رپورٹ کے مطابق جلد سے کئی طرح کے امراض کا پتہ لگایا جا سکتا ہے ۔
کچھ امراض کا پیشگی اشارہ آپ کی جلد کر دیتی ہے ان اشارات میں میں سوزش ، جلد پر خشکی، خارش، سرخ نشانات جو کہ عام طور پر گردن اور کہنیوں کے پاس ظاہر ہوتے ہیں ۔ یہ عام جلدی مرض بھی ہے جو بچوں اور بڑوں دونوں میں کسی بھی وقت ظاہر ہو سکتا ہے مگر اس کے ساتھ ہی ساتھ یہ ذہنی خرابی کی علامت بھی ہوسکتا ہے ۔
ایک امریکی تحقیق کے مطابق ڈپریشن اور ذہنی عارضوں کے شکار افراد کی جلد پر یہ مرض نمودار ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ تاہم ریسرچ میں یہ بات بھی بتائی گئی ہے کہ جلد کا علاج کروانے سے ان ذہنی امراض میں بھی بہتری آسکتی ہے۔
چنبل نامی جلدی مرض بھی بہت عام ہے اور لوگوں میں اس مرض کو زیادہ سنجیدگی سے بھی نہیں لیا جاتا مگر یہ سنگین طبی مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس مرض کا شکار افراد دل کے امراض کا شکار ہو سکتے ہیں ،ایسے افراد میں سے 58 فیصد افراد دل ، جبکہ 43 فیصد افراد پر فالج کا حملہ ہو سکتا ہے۔
جلدی صحت کے ماہرین کے مطابق چنبل کا مرض جسم میں خون کی ترسیل کرنے والی شریانوں میں خون کے جمنے سے شروع ہوتا ہے اور یہ جمنا ورم کا باعث بنتا ہے دونوں چیزیں آپس میں مل کر سنگین امراض کی وجہ بنتی ہے ۔
گلابی دانوں کے مرض میں پہلے مریض کی جلد سرخ ہوتی ہے اور کے بعد گلابی رنگ کے دانے نمودارہوتے ہیں ۔ ایسے افراد جن کی جلد پر یہ مرض ظاہر ہوتا ہے وہ عام طور پر اس کا علاج نہیں کرواتے مگر جدید طبی تحقیق نے یہ واضح کیا ہے کہ خواتین میں ڈیمنیشیا کے مرض کا خطرہ یہ بیماری 28 فیصد سے بڑھا دیتی ہے اس سلسلے میں یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ اگر اس مرض کی خواتین کی عمر 50 یا 60 برس سے زائد ہو تو اس بیماری کے امکانات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
برض انسانی جسم پر نمودار ہونے والے سفید دھبوں والے مرض کا نام ہے ۔ جو دراصل جسمانی دفاعی نظام کی کمزوری کے نتیجے میں جلدی خلیات پر حملہ آور ہونے والے جراثیم جو جلد کو رنگ دینے والے جز میلانن پر حملہ کر کے سفید دھبوں کی صورت میں جلد پر نمودار ہوتا ہے ۔ مگر یہ مرض اس کے ساتھ ساتھ تھائیرائیڈ اور دیگر آٹو امیون امراض کی علامت بھی ہو سکتا ہے ۔
سیاہ رنگ کے گومڑ یا تل عام طور پر جلد پر ظاہر ہونے والے چند عام ترین نشانات میں سے ایک ہیں جن پر کوئی بھی توجہ نہیں دیتا۔ مگر ماہرین کے مطابق بہت نمایاں اور زیادہ سیاہ تل یا گومڑ اگر آپ کی جلد پر نمودار ہوں تو ان کے بارے میں سنجیدگی سے غور کریں اور ڈاکٹر کو چیک اپ کروائیں کیوں کہ جلد کے کینسر کی علامت ہو سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ گومڑ اور تل بریسٹ کینسر ، مثانے اور گردے کے کینسر کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو سکتے ہیں ۔
اس کینسر سے بچنے کے لئے ماہرین کے مطابق متحرک رہنا، صحت بخش غذا ، سورج میں کم گھومنا اور الکحل کے استعمال سے اجتناب بے حد ممد و معاون ثابت ہو سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…