پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایڈز نے اہم صوبے میں خطرے کی گھنٹی بجادی،حیرت انگیز اضافہ

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ میں ایڈز کنٹرول پروگرام غیر فعال ہونے کے باعث صوبے میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ سال ایچ آئی وی ایڈز کے 1575مریضوں کی سندھ میں تشخیص ہوئی ہے جبکہ رواں سال اب تک 457مریض سامنے آچکے ہیں۔ صوبے میں 4507مریض رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 2533کو ادویا ت دی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت کئی سالوں سے پرانے اعداو شمار ہی جاری کیے جارہے ہیں جبکہ دس برس سے کوئی سروے نہیں کیا جاسکا ہے ۔ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈز کنٹرول پروگرام کے پاس فنڈز نہ ہونے کے باعث این جی اوز کی مدد سے آگہی پروگرام بھی ختم کردیئے گئے ہیں جبکہ ایڈز سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے دوائیں بھی میسر نہیں ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق 10سالوں کے دوران ایچ آئی وی ایڈز سے 340افراد انتقال کر چکے ہیں۔ گزشتہ سال ایچ آئی وی ایڈز کے 1575مریضوں کی سندھ میں تشخیص ہوئی ہے جبکہ رواں سال اب تک 457مریض سامنے آچکے ہیں۔ صوبے میں 4507مریض رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 2533کو ادویا ت دی جارہی ہیں۔ سرنج کے ذریعے نشہ کرنے والے افراد دنیا میں سب سے زیادہ ایڈز کا شکار ہیں پاکستان میں ان کاتناسب37فیصد ہے جبکہ کراچی میں سرنج کے ذریعے نشہ کرنے والے 46فیصد افراد ایڈز کا شکا ر ہیں ۔ 16ہزار قیدیوں کی جیلوں میں اسکریننگ کی گئی جن میں سے 200سے زائد میں مرض کی تشخیص ہوئی ۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز کا پھیلاؤ جنسی تعلقات، ایڈز میں مبتلا مریض کا خون لگانے ، استعمال شدہ سرنج،بلیڈاور دانتوں کے علاج کے اوزار سے پھیل سکتا ہے اس سے بچاؤ کے لئے استعمال شدہ سرنج استعمال نہ کی جائے ، اچھی لیباریٹری سے خون لیا جائے ، حجام سے نیا بلیڈ استعمال کرایا جائے ،اپنی بیوی تک محدود رہا جائے ،دانتوں کے علاج کے دوران صاف اوزار استعمال کیے جائیں۔ اس بیماری کا کوئی علاج تاحال دریافت نہیں ہوا احتیاط ہی اس کا علاج ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…