ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

بچے خوش اور کامیاب زندگی کیسے گزار سکتے ہیں ؟والدین کے لئے ماہر نفسیات کے شاندار مشورے

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے والدین کی ایک ہی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے خوش و خرم زندگی گزاریں اور اپنی زندگی کے ہر مقام پر خود اعتماد اور کامیابی سے ہم کنار ہوں مشہور ماہر نفسیات کارل پکارڈ نے والدین کی اس خواہش کے مد نظر چند شاندار مشورے مرتب کئے ہیں جو کہ پاکستانی والدین کے لئےبھی پیش خدمت ہیں ۔امریکی جریدے سائیکالوجی ٹوڈے نے پروفیسر کارل ای پیکارڈ کا ایک انٹرویو شائع کیا ہے جس میں انہوںنے والدین کو چند مفید مشوروں سے نوازاہے۔
ہمیشہ بچوں کی تعریف کی جائے چاہےوہ کامیاب ہوں یا ناکام مگر ان کی محنت اور کوشش پر انہیں بھرپور طریقے سے سراہا جائے ۔
بچوں کو ہمیشہ موقع فراہم کیا جائے کہ وہ مسائل کے بارے میں خود جان سکیں ۔کوشش کریں کہ آپ انہیں اس بات سے آگاہ نہ کریں کہ مسئلہ کیا اور کہاں ہے بلکہ انہیںمسئلہ خود تلاش کر کے اس کے حل کے بارے میں سوچنے کا موقع دیں۔
بچوں سے کبھی بھی یہ امید نہ رکھیں کہ وہ بڑوں کی طرح عمل کریں گے، بچے ہمیشہ اپنی عمر کے مطابق ہی عمل کرتے ہیں اس حقیقت کو ہمیشہ مد نظر رکھئے ۔
بچوں میں تجسس کا مادہ پیدا کرنے کی کوشش کریں اور ان کے تجسس کی خواہش کی پزیرائی کریں ۔ اگر وہ کسی چیز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس موضوع پر ان کی مدد کریں ، کبھی ان کو کسی چیز کی تلاش سے مت روکیں، بصورت دیگر ان کے اعتماد کو نقصان پہنچے گا۔
بچوں کو ہمیشہ نئے سے نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تیار کرتے رہیں اور مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کی تربیت فراہم کریں اور حوصلہ افزائی کریں ۔
بچوں کو ہمیشہ کسی بھی مقام تک پہنچنے کے لئےمختصر راستہ اپنانےکی حوصلہ افزائی مت کریں ،بلکہ صحیح طریقے سے اور قانونی دائرے میں رہ کر منزل اور راستے کی تلاش کرنا سکھائیں۔
بلا وجہ تنقید سے گریز کریں ، بلا وجہ تنقید سے بچوں کو آسان کاموں میں مشکل محسوس ہوتی ہے اور وہ آسان کام کرنے سے بھی گھبراتے ہیں۔
بچوں کو ہمیشہ موقع دیں کہ وہ کچھ نیا کریں ۔ انہیں ہمیشہ کسی نہ کسی نئی چیز کے بارے میں بتائیں جو اس سے پہلے انہیں معلوم نہ ہو۔
اگر کسی موقع پر آپ بچوں کے لئے پریشان ہوںتو انہیں اس بات کی خبر نہ ہونے دیں بلکہ اپنے عمل سے ان کو یہ باور کروائیں کہ آپ انہیں بااعتماد دیکھنا چاہتے ہیں ۔
مشکل صورتحال میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اس بات کا یقین دلائیں کہ وہ مشکل کام بھی آسانی سے کر سکتے ہیں۔
انہیں اپنے مکمل مدد فراہم کریں مگر کبھی بھی اس حد تک نہ جائیں کہ وہ مکمل طور پر آپ پر ہی انحصار کرنا شروع کر دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…