منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

دل کے مریضوں کیلئے زبردست خبر۔۔ ماہرین کی ایسی تحقیق جس پر عمل کر کے ڈاکٹرز کے پاس جانے کی بھی ضرورت نہیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فن لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) بزرگ افراد اگر چہل قدمی شروع کردیں تو ان میں امراضِ قلب کا خطرہ نصف اور امراضِ قلب سے اموات کی شرح نصف رہ جاتی ہے۔ایک سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اگر ورزش، سائیکل چلانے اور تیز قدموں سے چلنے کی عادت اپنالیں تو ان میں امراضِ قلب سے اموات کی شرح نصف رہ جاتی ہے۔ فن لینڈ میں واقع یونیورسٹی اّف اولو کے ماہرین کے مطابق اگر بوڑھے افراد جسمانی طور پر سرگرم رہیں تو ان میں امراضِ قلب، فالج اور دیگر امراض کا خطرہ بہت حد تک کم ہوجاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑھاپے میں ہلکی ورزش اور جسمانی طورپر مستعدی ہی اّپ کا تحفظ کرتے ہوئے اّپ کو کئی امراض سے بچاتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہو تب بھی ورزش اس میں اّپ کو بہت فائدہ پہنچاسکتی ہے۔ اس کے لیے ماہرین نے 65 سے 74 سال کے 2456 خواتین و حضرات کا 10 سال تک 1997 سے 2007 تک جائزہ لیا اور یہ سروے 2013 کو اختتام پذیر ہوا۔ اس میں شامل افراد کو ہفتے میں 4 گھنٹے واک، ورزش یا پھر دوسرے ہلکے مشاغل، مثلاً مچھلیوں کے شکار اور باغبانی کا مشورہ دیا گیا تھا۔تقریباً 11 برس کے بعد 197 افراد امراضِ قلب کے ہاتھوں فوت ہوگئے اور 416 دل کی مختلف بیماریوں کے شکار ہوگئے۔ اس سے معلوم ہوا کہ جنہوں نے باقاعدہ ورزش کی تھی ان کی 45 فیصد تعداد دل کی بیماریوں سے دور رہی اور جنہوں نے ہلکے پھلکے مشاغل اپنائے تھے ان کی 31 فیصد تعداد میں دل کا کوئی مرض پیدا نہیں ہوا.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…