منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پینے کیلئے پانی کی ایک قسم جسے ہم تو صحت بخش مانتے ہیں مگر ماہرین کی نئی تحقیق پڑھ کر آپ اسے پینا ہی چھوڑ دیں گے

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی زندگی جن چند چیزوں پر محیط کرتی ہے ان میں سے ایک پانی ہے جس کے بغیر کاروان حیات چل سکے ۔۔ ایسا سوچا بھی نہیں جا سکتا ۔گو کہ ماہرین طب صاف شفاف پانی کو انسانی صحت کیلئے قدرت کا گراں قدر تحفہ گردانتے ہیں تاہم نئی تحقیق کیمطابق پا نی اگر انتہائی خالص ہو تو اس کا پینا صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔یہ انتہائی خالص یا الٹرا پیور واٹر اتنا خالص ہوتا ہے کہ یہ جسم میں موجود منرلز کو ختم کرنے باعث بن سکتا ہے۔
یہ پانی بالکل ایسا ہی پانی نظر آتا ہے جو نلکوں سے آپ کے گھروں میں آتا ہے۔اس طرح کا پانی مختلف الیکٹرونکس مصنوعات جیسے سیمی کنڈکٹرز کی صفائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، یہ کنڈکٹر چپس بہت چھوٹی ہوتی ہیں یعنی مٹی کے ذرے جتنی۔خالص پانی کو چپ کی تہوں کو دھونے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس پانی کو اتنا زیادہ فلٹر کیا جاتا ہے کہ اس کے اندر منرلز ختم ہوجاتے ہیں یعنی صرف ہائیڈروجن اور آکسیجن کا مرکب رہ جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب یہ کسی دھاتی یا منرلز والی چیز سے گزرتا ہے تو انہیں اپنے اندر جذب کرلیتا ہے۔آسان الفاظ میں یہ پانی خود منرلز کا پیاسا ہوتا ہے اور اسی لیے یہ الیکٹرونکس کی صفائی کے لیے بہترین مانا جاتا ہے۔اگر کوئی انسان اس پانی کی کچھ مقدار کو پی لے تو وہ جسم کے اندر موجود اہم منرلز کو اپنے اندر جذب کرسکتا ہے۔جہاں تک اس کے ذائقے کی بات ہے تو یہ انتہائی بدمزہ ہوتا ہے کیونکہ منرلز ہی پانی کو ذائقہ دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…