پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

موٹاپے کے شکار افراد اپنا وزن دنوں میں گھٹا سکتے ہیں اگر اس طریقے پر عمل کریں

datetime 31  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزن بڑھانا جتنا آسان ہے ، اسے گھٹانا اتنا ہی مشکل ہے۔اس کے مشکل لگنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ عام طور پر اس کیلئے اپنائے جانے والے طریقوں میں دلچسپی کا عنصر نہیں ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر صبح سویرے میٹھی نیند کی قربانی دے کے چہل قدمی کیلئے جانا کسے آسان یا اچھا لگے گا۔ اسی طرح مزیدار سنیکس کو چھوڑ کے پھیکی ابلی سبزیاں کھانا بھی کفران نعمت ہی معلوم ہوتا ہے تاہم روزمرہ معمولات میں تھوڑی سی تبدیلی سے وزن کی کمی کو آسان اور دلچسپ بنایا جاسکتا ہے۔کچھ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ آئینے کے سامنے کھانا کھانے سے وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے۔ اس طرح کھانے سے اپنے کھانے پینے کی عادات پر بھی نظر پڑتی ہے اور انہیں سدھارنے کے ساتھ ساتھ غذا کی مقدار بھی کم ہوجاتی ہے۔ کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آئینے کے سامنے کھانے کو مزید موثر بنانا ہے تو بے لباس حالت میں کھائیں۔ اس طرح کھانا کچھ عجیب تو معلوم ہوگا تاہم جب اپنے جسم کے بے ڈھب بل دکھائی دیں گے تو کھانے کی مقدار خودبخود ہی کم ہوجائے گی۔گھر سے کپڑوں کی دھلائی والی ماسی کی چھٹی کردیں اور خود کپڑے دھونا شروع کردیں۔ یقین مانیں مگر حقیقت یہ ہے کہ کپڑے بھگونا، ملنا،کھنگالنا اور پھر نچوڑ کے پھیلانا ایک بھرپور ورزش ہے جس سے 120کیلوریز تک جلائی جاسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…