پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایسے 5 مشروبات جو وزن میں کمی کے ساتھ آپ کو سمارٹ بھی بنائیں

datetime 27  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) سافٹ ڈرنکس اور شکر سے بھرپور مشروبات اگرچہ زبان پر تو اچھے لگتے ہیں لیکن صحت پر ان کے مضر اثرات کے ساتھ ساتھ یہ موٹاپے کی وجہ بھی بنتے ہیں۔ ان شربتوں میں موجود کیمیائی اجزا ذیابیطس اور امراضِ قلب کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ اگر آپ وزن کم کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو رمضان المبارک کے روزے اس میں بہت مدد کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ آپ وزن کم کرنے والے مشروبات کے استعمال سے بدن میں چکنائی کم کرکے موٹاپے سے نجات کی جانب بڑھ سکتے ہیں کیونکہ غذا کے ساتھ مشروبات بھی صحت پر یکساں اثر انداز ہوتےہیں۔ اب غذائی ماہرین ایسے مشروبات پینے کا مشورہ دے رہے ہیں جو ذائقے میں عمدہ ، پیاس بجھانے میں لاجواب اور پورا دن آپ کو تروتازہ رکھتے ہیں۔

تربوز کا شربت
تربوز ایک جادوئی پھل ہے جو بلڈ پریشر، دل کے امراض سے بچانے کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم کرتا ہے۔ تربوز میں پانی کی غیرمعمولی مقدار جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ اس میں موجود امائنوایسڈ صحت پر بہت مثبت طور پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ اس میں موجود ایک جزو لائسوپین کینسر پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ تربوز میں موجود اجزا وزن کم کرتے ہیں لیکن صحت پر کوئی منفی اثر نہیں ہوتا۔

366491-mellan-1434347842-103-640x480

پودینے کی چائے
پودینہ بہت سے فائدہ مند اجزا کا ایک خزانہ ہے اور پیٹ کم کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ معدے کو طاقت دیتا ہے اور ہاضمے کو مو¿ثر بناتا ہے جس کے بعد معدہ غذا کو اچھی طرح ہضم کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔ پودینے کی چائے میں اگر اگر دارچینی بھی شامل کی جائے تو اس سے شوگر ہونے کا خطرہ بہت حد تک ٹل جاتا ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال پھولے ہوئے پیٹ کو کم کرتا ہے۔ اگر گرم چائے کا ذائقہ اچھا نہ لگے تو اس میں برف شامل کرکے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

0-minttea-1434346435

نناس کا جوس
انناس کو جوسر میں ڈال کر اس کا بغیر دودھ کا شیک بنالیجئے جسے ’اسمودی‘ کہا جاتا ہے۔ اس میں موجود اینزائم بروملین پیٹ میں موجود غذا کو فوری طور پر ہضم کرتے ہیں اور پیٹ کے گھیر کو کم کرتے ہیں۔ اگر کسی طرح اس میں السی (فلیکس سیڈ) کا چمچہ بھر تیل شامل کردیا جائے تو اس کا فائدہ دو چند ہوسکتا ہے۔

0-pineapple-1434346602

پانی کونظر انداز نہ کیجئے
پانی میں جسم کے سیکڑوں افعال کو منظم اور انسان کو چاق و چوبند رکھتا ہے۔ اگر ہر کھانے سے قبل ایک گلاس پانی پیا جائے تو اس کے حیرت انگیز نتائج برا?مد ہوتے ہیں اور اگر میز پر ایک جانب کئی سافٹ ڈرنکس رکھی ہوں اور دوسری جانب سادہ پانی ہو تو ا?پ پانی کی جانب ہاتھ بڑھائیے۔ یاد رکھئے ٹھنڈا پانی بھی جسم کے اندر کئی مثبت اثرات کا باعث بنتا ہے اسی لیے بہت پانی پیجئے اور پورا دن اس کا استعمال رکھئے۔

0-water-1434346759

سبز چائے
سبز چائے دل کے امراض، کینسر اور وزن کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوسکتی ہے اور طویل تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اجزا چربی گھلاتے ہیں اور وزن کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سبز چائے میں کئی معدنیات اور جسم کے لیے انتہائی مفید اجزا موجود ہوتے ہیں۔

0-greentea-1434347413



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…