پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ٹانگ کے درد کو معمولی نہ سمجھیں، جانیئے اس کی وجوہات!

datetime 27  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

27اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اگر آپ کو ٹانگ میں کسی حصے میں درد رہتا ہے تو اسے معمولی سمجھتے ہوئے نظر انداز مت کریں بلکہ اس کی وجہ جانئے اور اس کا علاج کروائیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ٹانگ میں درد ایک خطرناک علامت ہے اور یہ Peripheral Arterial Disease (PAD)بھی ہوسکتی ہے جس میں خون کی گردش متاثر ہوتی ہے۔یہ ایک شریانی نظام کی خرابی کی بیماری ہے جس میں جسم کے مختلف اعضاءکو خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے اور جسم میں درد شروع ہوجاتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہر ٹانگ کی درد PADنہیں ہوتی لیکن اکثر کیسز میں دیکھا گیا ہے کہ لوگوں نے اس درد کو نظر انداز کیا لیکن بعد میں انہیں اس بات کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔اس کی وجہ ڈاکٹرز یہ بتاتے ہیں کہ ہماری شریانوں میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو خون کی نالیاں تنگ ہوجاتی ہیں اور جسم کے مختلف حصوں بالخصوص ٹانگ میں درد شروع ہوجاتی ہے۔ اس بیماری کی ایک بڑی علامت یہ بھی ہے کہ جب آپ واک شروع کریں تو ساتھ ہی آپ کی چوکلے یا پنڈلیوں میں درد شروع ہوجاتا ہے اور جب آپ واک ختم کردیں تو یہ درد بھی خود بخود ٹھیک ہوجائے گی۔ایک برطانوی ماہر کا کہنا ہے کہ اس درد کی وجہ تمباکو نوشی،ذہنی تناﺅ،ذیابیطس اور کولیسٹرول کی زیادتی ہے لہذا کبھی بھی اس درد کو معمولی نہ سمجھیں اور فوراًاپنا علاج کروائیں۔

 



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…