پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

جاپانی ماہرین کے لاہور کے بارے میں انکشاف نے تہلکہ مچادیا

datetime 27  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)جاپانی ماہرین کے لاہور کے بارے میں انکشاف نے تہلکہ مچادیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے شہروں چینڈو اور چن سن میں جہاں دو کروڑ بیس لاکھ افراد بستے ہیں، میتھین گیس کی سب سے زیادہ مقدار پائی گئی ہے۔ دوسرے مقام پر پاکستان کا شہر لاہور ہے۔جاپان کے موسمیاتی مصنوعی سیارچے ایبوکی نے چین،پاکستان ہندوستان اور امریکہ کے صنعتی مراکز میں ضرررساں گیس میتھین کی بڑی مقدار کی موجودگی کا پتہ چلایا ہے۔ تحقیق کے نتائج پیرس میں ہونے والی آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس COP-21 سے چند روز پہلے سامنے لائے گئے ہیں۔جاپان کی ماحولیات کے تحفظ سے متعلق وزارت اور ماحولیات بارے تحقیق کے انسٹیٹیوٹ نے مصنوعی سیارچے کی جانب سے اگست 2009 سے دسمبر 2012 تک جمع کیے گئے کوائف کا تجزیہ کیا ہے۔ اس میں انہوں نے بڑی بڑی دلدلوں اور جنگلات کی آگ سے پیدا ہونے میتھین گیس کو شامل نہیں کیا ہے۔نتائج کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے شہروں چینڈو اور چن سن میں جہاں دو کروڑ بیس لاکھ افراد بستے ہیں، میتھین گیس کی سب سے زیادہ مقدار پائی گئی ہے۔ دوسرے مقام پر پاکستان کا شہر لاہور ہے۔ اس کے بعد ہندوستان کا شہر کلکتہ اور بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ آتا ہے۔ ماحولیاتی حوالے سے امریکہ کے بدترین شہر لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور نیویارک ہیں۔ روس کا واحد شہر جو اس فہرست میں شامل ہے وہ سرگوت ہے۔میتھین ماحولیات کے حوالے سے انتہائی ضرررساں گیسوں میں شمار کی جاتی ہے۔ وہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی نسبت، جس کو پھیلائے جانے کی سارے ماہرین ماحولیات کی جانب سے مخالفت ہوتی ہے، 25 گنا زیادہ پائی جا رہی ہے۔رپورٹ پر طبی ماہرین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ،آلودہ ترین آب و ہو ا کی وجہ سے مختلف امراض میں تیزی سے پھیلاﺅ نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو لاہور کے شہریوں کو ناقابل تلافی نقصان کاسامنا ہوسکتاہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…