جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ایک عام سی سبزی کے ذریعے بال کالے کرنے کا قدیم ترین آسان نسخہ، طریقہ استعمال جان لیں

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ما نیٹر نگ ڈیسک)سفید بال انسان کی شخصیت میں ایک واضح تبدیلی لے آتے ہیں۔ عام طور پر سفید بال ہی لوگوں کی عمر کے بارے میں سب سچ سچ بتادیتے ہیں، جس کے سبب خود اعتمادی کے خاتمے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن بڑھتی ہوئی مصروفیت، پریشانی، خون اور وٹامن کی کمی کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی آلودگی کے سبب اب سفید بال بڑھاپے کے محتاج نہیں بلکہ آج کل نوجوان نسل بھی ان سفید بالوں سے بہت پریشان نظر آتی ہے۔ زیادہ تر لوگ آج کل سفید بالوں کے خاتمے کے لیے بازار میں دستیاب کلر سے مدد حاصل کررہے ہیں، لیکن ان کلرز کے بارے میں یہ بات اب واضح ہوچکی ہے کہ ان میں موجود کیمیکل بالوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کلر مستقل حل بھی نہیں بلکہ آپ کو لازمی طور پر ہر ماہ ان کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ لیکن آپ پریشان نہیں ہوں کیونکہ ہمارے پاس اس مسئلے کا آسان اور مستقل حل موجود ہے۔ یہ قدیم زمانے کا نسخہ ہے جو آلو کے چھلکوں کے پانی سے سر دھونے کا ہے۔ یہ سفید بالوں کو ختم کرنے کا ایک آزمودہ طریقہ ہے اور آپ کے بالوں کو مضبوط بھی کرتا ہے۔ آلو کے چھلکے میں موجود اسٹارچ کی مقدار آپ کے سفید بالوں کو کالا کردیتا ہے۔ اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح یہ مرکب بنایا جائے تاکہ آپ باآسانی بالوں پر لگا سکیں۔ اجزا آلو کے چھلکے لیونڈر کا تیل (Lavendar Oil) مرکب بنانے کا طریقہ تین سے چار آلو کو چھیل کر اْس کے چھلکوں کو ٹھنڈے پانی میں کچھ دیر ڈال کر رکھ دیں۔ پھر ایک پتیلے میں اْسے ابالیں۔ جب پانی ابل جائے تو دھیمی آنچ پر تھوڑی دیر چھلکوں کو ابلنے دیں۔ اس کے بعد چولہا بند کرکے پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ آلو کی خوشبو کو ختم کرنے کے لیے اْس میں لیونڈر کا تیل شامل کیا جاسکتا ہے۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد اس مرکب کو ایسے ڈبے میں بند کردیں جہاں ہوا کا جانا ناممکن ہو۔ استعمال کرنے کا طریقہ یہ مرکب اْس وقت سب سے زیادہ کارآمد ہوتا ہے جب صاف گیلے بالوں میں استعمال کیا جائے۔ اس آلو کے چھلکے والے پانی کو شیمپو کرنے کے بعد بالوں پر لگائیں، لیکن اس مرکب کو لگانے کے بعد بال نہ دھوئیں کہ یہ اْسی وقت کام کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…