اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )گرمیوں اور موسم بہار میں پیداہونے والے افراد معدے کے امراض اور گیس کا شکار رہتے ہیں۔سویڈن کی اومیا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ جو لوگ گرمیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان میں پیٹ کی بیماریوں کا 10فیصد زیادہ امکان ہوتا ہے۔ایسے لوگ اگر گلوٹین کا استعمال کریں تو ان کا مدافعتی نظام بھی مسائل کا شکار ہوتا ہے اور پیٹ کی بیماریوں میں شدت پیدا ہوجاتی ہے لہذا ایسے افراد کو ہر گز گلوٹین والے کھانوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ایسے لوگوں کے معدے کے مسائل سردیوں میں شدید ہوجاتے ہیں۔ ایسے بچوں کی مائیں سردیوں کی وجہ سے سورج میں کم ہوتی ہیں لہذا ان بچوں کو وٹامن ڈی کی مطلوبہ مقدار نہیں ملتی اور اس طرح کے مسائل پیدائش کے وقت پیدا ہوجاتے ہیں۔سویڈش تحقیق میں 1991اور 2009ء کے درمیان پیدا ہونے والے دو ملین بچوں کا مطالعہ کیا گیا ہے اور یہ بات سامنے آئی کہ 15سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی 6569بچے پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہوئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جو بچے مارچ اور نومبر کے درمیان پیدا ہوتے ہیں ان میں اس طرح کی بیماری پیدا ہونے کے امکانات 10فیصد ہوتے ہیں۔اسی طرح لڑکیوں میں یہ بیماری لڑکوں کی نسبت زیادہ ہوسکتی ہے۔