لاہور ( این این آئی )ماہرین کا ایک نئے مطالعے کے بعد کہنا ہے کہ زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے ذہنی تنا ؤاور ڈپریشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اس سے قبل ماہرین دیر تک بیٹھے رہنے کو اتنا خطرناک قرار دے چکے ہیں کہ یہ قبل ازوقت موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے اور اب آسٹریلیا کے ماہرین ایک سروے کے بعد بتا رہے ہیں کہ مسلسل دیر تک بیٹھے رہنا دماغ و ذہن کے لیے بھی بہت نقصان دہ ہوتا ہے اور یہ ذہنی تناؤ، بے چینی اور اداسی کی وجہ بن سکتا ہے۔