پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

قبض سے بچنے کےلئے پانچ غذائیں

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک) قبض کو عموماً کئی بیماریوں کی جڑ کہا جاتا ہے اسی لیے اس کے علاج میں سستی اور لاپرواہی انسائی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرسکتی ہے لیکن ہم آپ کو بتارہے ہیں ایسی 5 غذائیں جس کے استعمال سے نہ صرف آپ اس مرض سے بچ سکتے بلکہ ایک صحت مند زندگی بھی گزار سکتے ہیں۔ قبض عموماً بیماری تصور نہیں کی جاتی لیکن جناب ا±س سے پوچھیں جس کو یہ ہوجائے، بے چارہ اپنا پیٹ پکڑے پکڑے ہی ہلکان ہوجاتا ہے اور پھر گھر والے مختلف چورن کھلا کھلا کر اس کی جان کے اوردشمن بن جاتے ہیں، چورن کھانے سے شاید حاجت تو محسوس ہوجائے لیکن واش روم جاکر ناکام ہی لوٹنا پڑ جاتا ہے جب کہ اس تکلیف سے نجات کا راستہ بھی ہمارے ہاتھ میں ہے اورآپ کو بتارہے ہیں ایسا نسخہ جس کے استعمال سے قبض جیسی بیماری سے نجات ممکن ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق قبض سے بچنے کے لئے فائبر سے بھرپور غذاو¿ں کو اپنی روزمرہ کی غذا کا حصہ بنانا ضروری ہے جن میں ،بھوسہ، دلیہ اور آٹا شامل ہے اور یہ غذائیں انسانی جسم کو فعال رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ پھلوں میں سیب اور ناشپاتی ریشے سے بھرپور پھل ہیں جو معدے کو صاف رکھتے ہیں اور قبض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جب کہ دوران قبض گاجر کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی کیا جائے کیونکہ یہ نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…