پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سال میں کم از کم ایک بار یہ کام ضرور کریں ورنہ۔۔۔ ماہرین نے خطرناک انکشاف کر دیا

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ آپ اپنی جلد کو چیک کرتے رہیں اور سال میں کم از کم ایک بار اپنے پاؤں کا معائنہ اچھی طرح کریں کیونکہ جاپانی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاؤں کو بھی میلانوما(جلد کا خطرناک ترین کینسر )لاحق ہوسکتا ہے۔جاپانی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہمارے پاؤں کے اگلے نچلے اور پیچھے والے حصے میں یہ کینسر ہوسکتا ہے کیونکہ چلتے ہوئے یہ دونوں حصے زمین کے ساتھ لگتے ہیں جس کی وجہ سے ان دونوں جگہوں پر کینسر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔تحقیق کار ڈاکٹر روہیواوکویاما کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم کا ان دوحصوں پر بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے لہذایہ حصے کینسر کے لئے بہت کمزور واقع ہوتے ہیں اور ان حصوں کے خلیے کمزور ہونے لگتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کے ان دونوں حصوں میں کینسر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے ان جگہوں پر کینسر ہونے کے امکانات بڑھنے لگتے ہیں،آپ کو چاہیے کہ اپنے معمولات میں تبدیلی کرنے کی بجائے اپنے پاؤں کے معائنے کو یقینی بنائیں اور ان دو جگہوں کو وقتاًفوقتاًچیک کرتے رہیں اوراگر آپ کو 6ملی میٹر سے زیادہ کی جگہ پر خون کا رسنا یا کوئی ابھار نظر آئے تو اپنے معالج کے پاس جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…