پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

خبر دار اس گوشت کا استعمال آپ کیلئے بے حد خطرناک ہے ۔۔۔ محتاط رہیں

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سرخ گوشت کا بہت زیادہ استعمال گردے فیل ہونے کا خطرہ بہت ز یادہ بڑھا دیتا ہے۔یہ انتباہ سنگاپور میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔نیشنل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق گائے یا کسی بھی قسم کے سرخ گوشت کا بہت زیادہ استعمال گردوں کے فیل ہونے کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔تحقیق کے دوران 62 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا جو سرخ گوشت ، مرغی، مچھلی، انڈے اور دودھ وغیرہ کا استعمال کرتے تھے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ سرخ گوشت کے زیادہ استعمال اور گردوں کے مہلک امراض کے درمیان مضبوط تعلق موجود ہے۔اس کے مقابلے میں مرغی، مچھلی انڈے یا دودھ سے بنی مصنوعات کے استعمال سے گردوں کے امراض کا تعلق دریافت نہیں کیا جاسکا۔محققین نے مشورہ دیا ہے کہ سرخ گوشت کا استعمال مکمل طور پر ترک کرنا نہیں چاہئے کیونکہ یہ پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے تاہم اسے کم ضرور کردینا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں ایک یا دو بار اس گوشت کا استعمال گردوں کے فیل ہونے کا خطرہ 62 فیصد تک کم کردیتا ہے۔محققین کا کہنا تھا جوانی سے ہی لوگوں کو اپنی غذائی عادات کو بہتر بنانا چاہئے تاکہ درمیانی عمر یا بڑھاپے میں گردے کے امراض سے بچ سکیں اور گوشت زیادہ پسند ہونے کی صورت میں مرغی یا مچھلی کو سرخ گوشت پر ترجیح دیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…