جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

خبردار۔۔۔۔! جلدی میں آپ کچھ بھول تو نہیں رہے ۔۔۔؟

datetime 19  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آپ جلدی میں گھر سے نکل رہے ہیں اور میز یا کچن سے ایک سیب اٹھا کر نکل جاتے ہیں اور اسے چبانے لگتے ہیں، کیا آپ ایسا کرتے ہیں؟اگر ہاں تو آپ ایک بہت اہم چیز بھول رہے ہیں اور وہ سیب کو دھونا۔درحقیقت ایسا کرنا آپ کو مختلف امراض کا شکار بنا سکتا ہے۔یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ٹینیسی اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دیکھنے میں صاف اور جگمگانے والے سیب جراثیموں سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیب کو دھوئے بغیر کھانے سے اس پر موجود کیڑے مار ادویات کے اجزاء اور نقصان دہ بیکٹریا جسم کا حصہ بن سکتے ہیں اور اگر آپ کا جسمانی دفاعی نظام کمزور ہو تو ہاضمے یا دیگر امراض شنکار بناسکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق سیب کاشت ہونے کے بعد طویل سفر کرکے لوگوں کے گھر پہنچتے ہیں اور اس راستے کے دوران نقصان دہ جراثیم اس پر چپک سکتے ہیں اور ایسے آلودہ پھلوں کی وجہ سے اکثر ہیضے، بخار، گردے کے امراض اور پیشاب کی نالی میں انفیکشن جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کبھی بھی سیب یا دیگر پھل دھوئے بغیر نہ کھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…