پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ہفتے میں چند گھنٹے یہ کام کریں اور دل کے امراض کو بھو ل جائیں۔۔۔ماہرین نے ایسی تحقیق پیش کر دی کے ڈاکٹرز کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں

datetime 19  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) نہ صرف اولمپک ایتھلیٹ اور کھلاڑیوں کے دل بڑے ہوتے ہیں بلکہ اگر 3سے 4گھنٹے فی ہفتہ ورزش کی جائے تو اس سے بھی دل بڑا ہوتا ہے لیکن اسے دل بڑھنے کی عام بیماری نہ سمجھا جائے کیونکہ اس کا معنی دل کا توانا ہونا ہے۔دوڑنے والے کھلاڑیوں کی دل کی باریک رگیں تک کھلی ہوئی ہوتی ہیں اور ان کا دل معمول سے کچھ بڑا ہوتا ہے۔ لیکن ماہرین نے کہا ہے کہ کھلاڑی اور ایتھلیٹ کے علاوہ عام افراد بھی اگر ہفتے میں 3 سے 5 گھنٹے ورزش کریں تو ان کا دل کی افزائش میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔اس بات کی تصدیق کے لیے امپیریل کالج لندن کے سائنسداں وں ایک ہزار سے زائد ایسے افراد کا اسکین کیا جن کا دل صحت مند تھا۔ سروے کے بعد معلوم ہوا کہ جن افراد نے جتنا زیادہ وقت ورزش کو دیا ان کا دل اسی لحاظ سے بڑھا۔ ان میں سے جنہوں نے ہفتے میں 5 گھنٹے تک ورزش کی ان کا دل قدرے بڑا تھا۔ اس سروے میں شامل ہزار سے زائد افراد میں سے 50 فیصد کا دل بڑا تھا جنہوں نے ہفتے میں 5 گھنٹے ورزش کی تھی۔ان میں سے جن افراد نے 3 گھنٹے فی ہفتہ جاگنگ اور دوسری ورزشیں کی تھیں ان کے دل میں بایاں وینٹریکل 2.4 گنا بڑا تھا جب کہ ہفتے میں 5 گھنٹے تک ورزش کرنے والوں میں یہ شرح 4.4 گنا نوٹ کی گئی۔ اس کے علاوہ ورزش کا اثر دائیں وینٹریکل پر بھی دیکھا گیا۔ماہرین کے مطابق ورزش کرنے والوں کے دل اور ساخت میں تبدیلی کو بسا اوقات دل بڑھنے کی ایک عام بیماری سے تعبیر کیا جاتا ہے جس کا ازالہ اس مطالعے نے کیا ہے کیونکہ ان کا دل ورزش کی وجہ سے بڑا ہے نہ کی کسی مرض کی وجہ سے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…