جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ڈینگی اور نگلیریا کے بعد ملک پر نئے وائرس کا حملہ ‘ڈاکٹروں نے تشویش ظاہر کر دی

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں ڈینگی اور نگلیریا کے بعد کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،کانگو وائرس جانوروں سے پھیلتا ہے، عید قرباں قریب ہے ایسے میں رہائشی علاقوں میں مویشی منڈیوں کا قیام شہریوں کے لیئے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔عید قرباں جیسے جیسے قریب آ رہی ہے جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی منڈیاں لگنا بھی شروع ہوگئی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ہی کراچی میں بھی کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جانوروں کے بیو پاری اس معاملے سے بے خبر ہیں انہیں معلوم ہی نہیں کہ کانگو وائرس بھی کوئی بیماری ہے۔کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپر ہائی وے پر لگائی جاتی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہری تفریح اور جانوروں کی خریداری کی غرض سے جاتے ہیں، تاہم شہر میں قیوم آباد، لیاقت آباد 10 نمبر، اور حسن اسکوئر سمیت بیشتر رہائشی علاقوں میں بھی غیر قانونی منڈیاں لگا دی گئیں ہیں، ڈاکٹرز کہتے ہیں شہری علاقوں میں مویشی منڈیاں ایک بڑا خطرہ ہیں۔کانگو وائرس سے رواں برس 4 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں، ایسی صورتحال میں انتظامیہ کو اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ایسے پیشہ ورانہ لوگ بھرتی کیے جائیں جو مویشی منڈی میں آنے والے ہر جانور کا معائنہ، اس کی ویکسی نیشن اور کیڑے دور بھگانے والی ادویات سمیت دیگر احتیاطی تدابیر سے بھی واقف ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…