ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

سورج کی تپتی شعاعوں سے بچنے کیلئے یہ عام سی چیز کھائیں ۔۔۔! ماہرین نے بتادیا

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پستہ صحت کے لیے مفید عناصر سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ متعدد بیماریوں سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے بے شمار فائدے ہیں جن میں بعض کا تعلق جلد اور بالوں کی خوبصورتی سے ہے۔ اس میں بڑی مقدار میں ریشہ، لحمیات، وٹامن “C”، جست، تانبہ، فولاد اور کیلشیئم پایا جاتا ہے۔ بس یہ سمجھ لیجیے کہ یہ قدرتی حسن افروز مرکب ہے۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ “بولڈ اسکائی” کی رپورٹ کے مطابق خواتین کو اپنی روز مرہ کی غذا میں پستے کو شامل کرنا چاہیے تاکہ وہ ان فوائد کو حاصل کر سکیں جو ان کی خوبصورتی نمایاں کرنے کے سلسلے میں شاندار طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ آیے ہمارے ساتھ پستے کے 6 حیرت انگیز فوائد جانیے جو آپ کو اسے روزانہ کھانے پر مجبور کر دیں گے :
1۔ پستہ انتہائی مفید چربیلے تیزابوں (فیٹی ایسڈ) سے بھرپور ہوتا ہے جو مستقل طور پر صحت مند، نرم و ملائم اور دمکتی جلد کو برقرار رکھتے ہیں۔
2۔ اس میں ایسے روغن پائے جاتے ہیں جو جلد کو نم کرتے ہیں اور اس سے جلد کو زبردست قسم کی ملائمت حاصل ہوتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر پستہ کھانے سے جلد کی ساخت نرم اور پرکشش ہوجاتی ہے۔
3۔ پستہ اینٹی آکسیڈنٹس پر بھی مشتمل ہوتا ہے جو جلد پر ڈھلتی عمر کی علامات ظاہر ہونے کو روکتا ہے۔ لہذا روزانہ پستہ کھانے سے آپ اپنی عمر سے کم نظرآئیں گی اور یقیناًہر خاتون یہ ہی خواہش رکھتی ہے۔
4۔ اسی طرح روزانہ باقاعدگی کے ساتھ ایک مٹھی پستے کھانے سے سورج کی شعاؤں کے نقصان دہ اثرات سے جلد کو تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پستہ دھوپ کی جلن کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کے سرطان سے بھی حفاظت کرتا ہے۔
5۔ پسے ہوئے پستے کے 4 سے 5 چمچے لے کر اس میں 2 چمچے ناریل کا تیل ملا کر کریم تیار کی جاسکتی ہے۔ اس کریم کو براہ راست کھوپڑی پر لگا کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد بالوں کو اچھی طرح سے پانی سے دھو لیجیے۔ اس کریم کے لگانے سے بالوں کو خصوصی لچک اور تازگی حاصل ہوگی۔
6۔ پستہ میں بھرپور طور پر بائیوٹن پایا جاتا ہے۔ لہذا روزانہ درمیانی مقدار میں پستے کھانا بالوں کے گرنے کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔ پستہ بال گرنے سے متعلق مسائل کا جادوئی اور فعال حل پیش کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…