پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کیا دور کی نظر اور کیا قریب کی نظر۔۔۔ ایسی عینک ایجاد کہ ساری مشکلات دور

datetime 16  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)درمیانی مدت والے خواتین و حضرات کی دور اور قریب کی نظر متاثر ہوتی ہے اور انہیں پڑھنے لکھنے کے لیے قریبی عدسوں والا چشمہ استعمال کرنا پڑتا ہے اور اس طرح دو دو چشمے رکھنا مشکل ہوتا ہے لیکن اب ایک ڈائل والی عینک کے ذریعے اس مسئلے کا حل فراہم کیا گیا ہے۔ایک برطانوی کمپنی نے ایک ہی چشمے میں ایک گھومنیوالا ڈائل لگایا ہے جو دوربین کی طرح مختلف مناظر کو فوکس کرکے دکھاتا ہے جس سے ایک ہی عینک سے دوکام لئے جاسکتے ہیں۔ اس عینک کو ‘ آئی جسٹرز‘ کا نام دیا گیا ہے۔ مثلاً کمپیوٹر پر کام کرنے کے لیے کئی لوگوں کو 2281، پڑھنے کے لیے 2282 اور قریبی دیکھنے کے لیے 2283 کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے ذریعے زیرو سے پلس تھری لینس والی عینک کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے۔کمپنی کے مطابق اگر آپ دور کا چشمہ لگاتے ہیں اور پڑھنے کے لیے قریب کا چشمہ لگاتے ہیں تو یہ عینک لگاکر اس کا ڈائل گھما کر آپ دور کے چشمے کو پڑھنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ اسے اون ریڈنگ اور ڈیوڈ کراسبی نے تیار کیا ہے اور یہ دونوں آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ آئی جسٹرز کے کام کا اصول بہت سادہ ہے چھوٹا بٹن گھمانے سے روشنی کا زاویہ بدل جاتا ہے۔ اس میں لگے مختلف عدسے آگے پیچھے ہوکر مطلوبہ شے دکھاتے ہیں۔ اگرچہ اس کی قیمت پاکستانی 10 ہزار روپے ہے لیکن اسے بنانے والے ماہرین اسے غریب ممالک کے لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اضافی آمدنی کے لئے وہ برطانیہ میں بھی اسے متعارف کرارہے ہیں :۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…