اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گرمی کا موسم ہو تو گھر یا دفتر سے باہر پانی کے بغیر گزارہ آسان نہیں ہوتا اور اس کے لیے لوگ بوتلوں کا استعمال کرتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عادت چہرے پر قبل از وقت جھریوں یا بڑھاپے کا باعث بن سکتی ہے؟ جی ہاں یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ایک رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ واٹر بوتل سے پانی پینے کی عادت قبل از وقت جھریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ بوتل کی ساخت ہوتی ہے اور جب لوگ اس میں سے پانی پیتے ہیں تو ان کے ہونٹ یا منہ سیکڑ جاتے ہیں اور بار بار یہ عمل دہرانے سے گہری جھریاں ابھرنے لگتی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ بوتلوں کی بجائے گلاس سے پانی پینے کو عادت بنائیں کیونکہ بوتل کی وجہ سے منہ کے گرد جھریوں جیسی لائنز بن جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ بوتلوں اور اسٹرا وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں تاہم جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہ ہونے دیں۔ یہ تبدیلی کوئی مشکل بھی نہیں مگر ضروری ہے کہ جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہ ہونے دیا جائے گا کیونکہ اس کے الگ نقصانات ہیں :۔
بوتل میں پانی پینے سے کیا ہوتا ہے ؟ ایسا خوفناک انکشاف کہ آپ یہ عادت چھوڑ دیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































