کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کھانے ہوں اور ان میں سرخ مرچ کا استعمال نہ ہو ، ایسا ہو نہیں سکتا ۔ برصغیر میں سرخ مرچ کا استعمال دنیا کے باقی ممالک کی نسبت زیادہ کیا جاتا ہے ۔ بہت سے افراد سرخ مرچوں سے پرہیز کرتے ہیں لیکن ماہرین نے سرخ مرچوں کے کئی فائدے بتائے ہیں جو مرچیں نہ کھانے والے افراد حاصل نہیں کرسکتے۔ ماہرین کے مطابق سرخ مرچیں وزن کم کرنے میں مفید ہیں۔سرخ مرچیں کینسر سے بچاؤمیں معاون ثابت ہوتی ہیں، ذیا بیطس کے خطرے کو کم کرتی ہیں، نظام ہضم کو تیز کرتی ہیں، مدافعتی نظام میں اضافہ کرتی ہیں اور مختلف دردوں کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔