منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

دل کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب اوپن ہارٹ سرجری کی بھی ضرورت نہیں ۔۔ ماہرین نے زبردست تجربہ کر ڈالا

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر ایک خاص آلے سے دل کی ناکارہ شریان درست کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس سے امید پیدا ہوگئی ہے کہ کم خرچ میں والوو کی پیچیدہ مرمت بخوبی انجام دی جاسکتی ہیں۔ اس آپریشن کے لیے سب سے پہلے دل کا اسکین کیا گیا تاکہ والو کی تمام تفصیلات سامنے آجائیں اور یہ سارا منظر ٹی وی پر دیکھا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا مرکز سولڈرنگ گن نما 15 سینٹی میٹر لمبا ایک آلہ ہے جس کی نوک پر گور ٹیکس تار لگے ہیں جو شریان کے فلیپ پر جاکر اس کی مرمت کرتے ہیں۔
اس کی سلاخ کو سینے میں ایک سوراخ کرکے دل تک پہنچایا جاتا ہے اور مریض کو ایک عام انیستھیسیا دیا جاتا ہے۔ آپریشن کے ذریعے میٹرل شریان کو قابلِ عمل بنایا گیا۔ اس شریان کی خرابی کی کوئی جسمانی کیفیت نہیں ہوتی مگر بعض حالات میں سینے میں درد ضرور ہوتا ہے اور سنگین صورتحال میں سانس اکھڑتی اور مریض ہلاک ہوجاتا ہے۔ اوپن ہارٹ سرجری میں اس شریان کے متاثرہ تاروں کو گور ٹیکس تاروں سے جوڑا جاتا ہے مگر اس کے لیے سینے اور پسلیوں کو کاٹا جاتا ہے۔ ہارپون آلے کو اس مقام پر ڈال کر اس کی مرمت کی جاتی ہے لیکن اس کے لیے دل کو روکنا پڑتا ہے اور اس دل و پھیپھڑے کی ایک خاص مشین پر رکھا جاتا ہے :۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…