پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں ہر نواں بندہ ایک خطرناک بیماری میں مبتلاہے ۔۔ وہ کونسی بیماری ہے؟ جانئے

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان میں 87لاکھ مرد، 85لاکھ خواتین اور 50سال سے زائد عمر کے 50فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں یعنی ہرنواں پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور ان میں سے 70فیصد لوگ اس مرض سے ناواقف ہیں،ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جا تا ہے ، بلند فشار خون، ہائی بلڈ پریشر کا مناسب علاج نہ ہونے سے فالج، دماغی شریان پھٹنے اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس امر کا اظہارحکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو،حکیم احمد حسن نوری، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم سید عارف رحیم او ردیگر نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور کے زیر اہتمام ہائی بلڈ پریشر کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہونے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ کیلئے معمولات زندگی میں تبدیلی لائیں۔ پنجگانہ نماز قائم کریں۔ تفکرات، غصہ اور ذہنی دباؤ سے بچیں، باقاعدگی سے ورزش کریں، نمک کا استعمال کم کریں، فاسٹ فوڈز، گوشت، چکنائی، انڈہ اور دیگر مرغن غذاؤں اور گرم اشیاسے پرہیز رکھیں۔سبزیوں میں خصوصاََ
ْ شلجم، کالی توری، لوکی (گھیا کدو) اور دالوں کا ستعمال زیادہ کریں۔ سگریٹ، تمباکو اور شراب نوشی ترک کر دیں۔چائے، کافی، کولا مشروبات سے پرہیز کریں۔ موسمی پھل اور ان کے جوسز کا استعمال کریں۔ وزن زیادہ ہو تو کم کریں۔ ذیا بیطس کے مریض اپنی شوگر کنٹرول رکھیں۔ غذاء سادہ زود ہضم اور ایک لقمہ کی بھوک رکھ کر کھائیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…