پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

”اور بے شک اللہ ہی ہے جو ہر چیز پر قادر ہے“ دماغ میں موجود ایک ایسی پراسرار چیز دریافت کہ ماہرین بھی ششدر رہ گئے

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سائنسدانوں کے مطابق انسانی دماغ میں فالتو مواد کی نکاسی کا ایک موثر نظام موجود ہوتا ہے جو دماغی خلیات کے فالتو مواد کو نکال باہر کرتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دماغ میں خردبینی رگوں اور نالیوں کا ایک پیچیدہ نیٹ ورک ہوتا ہے جو دماغی خلیات کے فالتو مواد کو نکال باہر کرتا ہے۔ اس نظام کو گلیمفیٹک سسٹم کہا جاتا ہے، جب ہم سوتے ہیں تو یہ نظام کام شروع کردیتا ہے، اس میں دماغ میں بننے والے غیرضروری اجزا اور بی ٹا امیلائڈ جیسے پروٹین دماغ سے باہر نکالے جاتے ہیں لیکن ان کے نکلنے اور نکاسی کا راستہ اب بھی ایک پراسرار معما بنا ہوا ہے۔اسی نظام کو انسان میں دیکھنے کے لیے فن لینڈ کی یونیورسٹی آف اولو سے وابستہ ماہرین نے ایم آرآئی اسکینر کو بہتر بناکر اسے معمول سے 20 گنا زیادہ تیز تصاویر لینے کے قابل بنایا اور انسانی دماغ کا کچرا صاف کرنے کی تفصیلی تصاویر لی گئیں۔نئے ایم آر آئی اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دماغی رگیں اور شریانیں دبا ڈال کر فاسد اجزا دماغ سے باہر نکالتی ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی خون کی رگوں کے اردگرد پٹھے بھی بھنچا سے اس گند کو صاف کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں میں سانس لینے کا عمل بھی اس عمل میں مدد کرتا ہے۔اس دریافت پر دیگر ماہرین بھی حیران ہیں کہ قدرت کا یہ عجیب و دلچسپ اور بہت ضروری عمل کس طرح ہمارے دماغ کو محفوظ رکھتا ہے۔ ایک اور تجربے میں ایک صحتمند اور الزاہیمر کے مریض کے دماغ میں فاسد مواد کی نکاسی کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ دونوں میں اس کا انداز مختلف تھا۔ ماہرین کے مطابق گلیمفیٹک سسٹم میں خرابی سے بہت سے دماغی امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…