پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مون سون کی بارشیں رحمت بھی اور زحمت بھی، ماہرین نے تنبیہ کر دی

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) برسات کا موسم شروع ہوچکا ہے اور ایسے موسم میں تیز بارشیں عام ہو جاتی ہیں۔ کچھ لوگ شوق سے ان بارشوں میں نہاتے ہیں لیکن اس کی وجہ سے آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں اور ان میں سوزش ہونے لگتی ہے۔ کئی لوگ انہیں عام سی بات سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن ماہرین چشم کا کہنا ہے کہ انہیں معمولی سمجھ کر چھوڑ نہیں دینا چاہیے بلکہ اس کا علاج ازحد ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی اگر آنکھوں میں براہ راست چلا جائے تو انفیکشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے آنکھوں کی سوجن ہوسکتی ہے اور اسے نظر انداز کرنے سے بینائی بھی ضائع ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی ایسی بیماری ہے جو کہ برسات کے موسم میں عام ہوتی ہے اور اس کا شکار زیادہ تر بچے ہوتے ہیں۔ ماہر چشم کا کہنا ہے کہ اس موسم میں ایک دوسرے کا تولیہ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ انفیکشن مشترکہ کپڑوں اور تولیہ استعمال کرنے سے ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی آنکھوں میں سوجن آجائے اور وہ سرخ ہو جائیں تو پھر انہیں ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھوئیں اور ان میں ’’بوریک ‘‘شامل کرلیں۔ اگر آنکھوں میں سرخ دانہ نکل آئے تو ایسی آنکھوں کو نیم گرم پانی سے دھوئیں۔ آنکھوں کی بیماری کی صورت میں ٹی وی اور موبائل کا استعمال ترک کردیں۔ کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس میں آنکھوں کی توجہ ایک ہی جگہ مرکوز ہو۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…