پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آپ کے خون میں بھی ایک سپر مین موجود ہے

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئٹزرلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)یونیورسٹی آف جنیوا کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اگر خون میں ’’پلیٹلیٹس‘‘ کہلانے والے خلیے موجود نہ ہوں تو انسانی جسم مختلف وائرسوں کے حملوں سے اپنا دفاع نہیں کرسکتا۔ اب تک یہ خیال کیا جاتا تھا کہ جب کوئی وائرس یا بیکٹیریا انسانی جسم پر حملہ کرتا ہے تو خون میں موجود سفید خلیے (وائٹ بلڈ سیلز) بڑی تیزی سے متاثرہ مقام کی طرف بڑھتے اور حملہ آور وائرس یا بیکٹیریا کو ناکارہ بنادیتے ہیں لیکن نئی تحقیق کے نتائج اس سے بالکل مختلف ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی رگوں اور خون میں شامل چھوٹے چھوٹے خلیوں ’’پلیٹلیٹس‘‘ سے خارج ہونے والے ایک پروٹین کی بدولت انسانی جسم کا قدرتی دفاعی نظام حرکت میں آتا ہے اور سفید خلیات کو ہوشیار ہوجانے کا پیغام پہنچاتا ہے۔
خاص طور پر کسی وائرس کے حملے پر ’’سی سی این ون‘‘ کہلانے والا یہ پروٹین زیادہ مقدار میں پلیٹلیٹس سے خارج ہوکر سفید خلیوں تک پہنچتا ہے اور انہیں متاثرہ مقام کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ پروٹین متاثرہ مقام تک سفید خلیوں کی رہنمائی بھی کرتا ہے۔ یعنی یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ سی سی این ون انسانی جسم کی حفاظت کرنے والے ’’فوجیوں‘‘ (خون کے سرخ خلیوں) کو بھرتی کرنے اور محاذ پر بھیجنے کا کام کرتا ہے۔ سائنسدانوں کو امید ہے کہ اس نئی دریافت سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ بطورِ خاص وائرسوں کے خلاف انسانی جسم کس طرح سے ردِعمل کا مظاہرہ کرتا ہے اور پلیٹلیٹس کی مدد سے اس ردِعمل کو کس طرح مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ انسانی خون کے ہر مائیکرولیٹر میں ایک لاکھ 50 ہزار سے لے کر 3 لاکھ تک پلیٹلیٹس موجود ہوسکتے ہیں :۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…