جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

44کلو وزن کم کیسے کیا ؟ خاتون نے ایسا طریقہ بتا دیا کہ آپ بھی پڑھ کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے اکثر سناہوگا کہ لوگ چینی چھوڑ کر اپنا وزن کم کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کے بارے میں بتائیں گے جس نے صرف کافی چھوڑ کر اپنا44کلو وزن کم کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کی شہری تین بچوں کی ماں 28سالہ لورین لوگلین کا وزن بہت زیادہ بڑھ چکا تھااور 120کلو سے بھی تجاوز کرچکی تھی۔اس کا کہنا ہے کہ وہ دن میں کافی کے 15کپ پیتی تھی اور کھانے سے اجتناب کرتی تھی لیکن ساتھ ہی وہ چاکلیٹس اور کرسپس بھی کھاتی تھی۔کافی کے ہر کپ میں وہ تین چمچ چینی کے ڈال کرپیتی تھی۔بہت زیادہ نیند آنے کی وجہ سے وہ کافی کا زیادہ استعمال کرتی تھی لیکن یہ اس کے لئے زہر ثابت ہورہی تھی۔اس کا کہنا ہے کہ نوجوانی کے دنوں ہی سے اس کا وزن بڑھنے لگا تھا اور تین بچوں کی پیدائش کے بعد تو انتہا ہوگئی اور اس کا وزن 120کلو تک جاپہنچا۔پھر اس نے اپنے کھانے پینے کی طرف توجہ دینا شروع کی۔اس کا کہنا ہے کہ اس کے بچوں اور شوہر نے اس کی بہت زیادہ مدد کی اور اس میں نیا حوصلہ پیدا کیاجس کی وجہ سے اس نے کافی بھی چھوڑ دی اور نیند بھی پوری کرنے لگی جس کی وجہ سے اسے کافی پینے کی ضرورت نہ رہتی تھی اور اس کا44کلو وزن کم ہوگیا۔اس کا کہنا ہے کہ اب لوگ اسے پہچان ہی نہیں پاتے:۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…