اسلام آباد(آئی این پی)وزرات قومی صحت کے مطابق ملک میں ایڈز کے وائرس سے متاثرہ رجسٹرڈ افراد کی 16ہزار تک پہنچ گئی ہے،جبکہ غیر رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 90ہزار سے زائد ہیں،صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد8ہزار 300سے زائد ہے،سندھ میں پانچ ہزار54،بلوچستان میں441،خیبرپختونخوا میں1591،آزاد جموں و کشمیر میں177،اسلام آباد میں 186 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔وزرات قومی صحت کی دستاویز کے مطابق ایڈز کے وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،پورے ملک میں ایڈز کے وائرس میں مبتلا رجسٹرڈ افراد کی کل تعداد 15 ہزار 838 ہے، جس میں صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ مریض موجود ہیں جن کی تعداد 8ہزار300ہے،سب سے کم گلگت بلتستان میں ہے جہاں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد آٹھ ہے،قبائلی علاقہ جات میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد462،سندھ میں پانچ ہزار54،بلوچستان میں441،خیبرپختونخوا میں 1591، آزاد جموں و کشمیر میں177،اسلام آباد میں 186 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔