لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ماہرین نے مون سون کے موسم میں بچوں کے نظام انہضام کو درست کرنے کے لئے معاون غذاؤں کی فہرست جاری کر دی۔ بوسٹن یونیورسٹی کے طبی ماہرین کے مطابق مون سون کے موسم میں بچوں کے نظام انہضام کو درست رکھنے اورنزلہ زکام اور دیگر پیٹ کے انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کو گرم سوپ ،موسمیاتی پھل ،خشک میوہ جات ،ہلدی کا دودھ ،تلسی کی چائے ،پسا ادرک ملا شہد اورانڈوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کروانا چاہیئے تاکہ بچے مون سون کے موسم میں تندرست رہ کر اس موسم سے لطف اندوز ہو سکیں ۔