لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ تحقیق کے مطابق انرجی ڈرنکس کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں ۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انرجی ڈرنکس کا استعمال دل کی دھڑکنوں کو بے ترتیب کرنے کا باعث بن سکتا ہے جبکہ دن بھر میں ایک انرجی ڈرنک بھی بلڈ پریشر میں اضافہ کرنے کے لیے کافی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کو ایسے مشروبات کے استعمال کے حوالے سے مریضوں کو احتیاط کا مشورہ دینا چاہئے۔ خاص طور پر اگر انہیں دل کے مسائل کا سامنا ہو۔