پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

موٹاپے کا ایک ایسا خطرناک نقصان جو آپ کو کسی نہیں بتایا ہوگا

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد جن کا وزن زیادہ ہوتا ہے اْن کا دماغ عمر کے مقابلے میں ’دس سال زیادہ بوڑھا‘ ہوتا ہے۔انسانی دماغ میں عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ معلومات کی رسائی والے حصے میں قدرتی طور پر سفید مواد ختم ہونے لگتا ہے لیکن کیمبرج یونیورسٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ دماغ میں اس مواد کا ختم ہونا اضافی وزن سے بڑھ جاتا ہے۔اسی وجہ سے زیادہ وزن والے 50 سالہ شخص کا دماغ ایک 60 سالہ پتلے شخص کے برابر ہوتا ہے۔محقیقن کا کہنا ہے کہ اس سے یہ پتہ چلا ہے کہ کیسے اضافی وزن دماغ کو متاثر کرتا ہے۔کیمبرج سینیٹر فار ایجن اینڈ نیورو سائنسس نے اس تحقیق کے دوران 20 سے 87 سال کی عمر والے 473 افراد کا معائنہ کیا اور ان افراد کو دو کیٹیگری موٹے اور پتلے میں تقسیم کیا گیا۔طبی جریدے جرنل آف نیورو بیالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے نتائج کے مطابق موٹے اور پتلے افراد کے دماغ میں سفید مواد کا حجم مختلف ہے۔زیادہ وزن کے حامل افراد میں اپنے ہم عمر پتلے افراد کے مقابلے میں سفید مواد کم ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فرق درمیانی عمر والے افراد سے لے بوڑھے افراد میں پایا جاتا ہے۔ جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس عمر کے دوران انسانی دماغ کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے دماغ کی بظاہر ساخت میں تبدیلی تو نوٹ کی گئی لیکن اس سے معلومات یا سمجھ بوجھ پر کوئی فرق محسوس نہیں ہوا ہے۔ اس لیے ایسے افراد پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ معائنہ کیا جائے کہ ڈیمنشیا جیسے امراض کیسے شروع ہوتے ہیں۔محقق ڈاکٹر لیزا رونن کہتی ہیں کہ ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ موٹاپا دماغ کو نقصان پہنچاتا ہے یا نہیں۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موٹاپا بہت پیچدہ ہے ہم اس کے بہت سے مضر اثرات سے واقف ہیں لیکن اس سے دماغ پر کیا اثر پڑتا ہے اور دماغ موٹاپے کو کیسے لیتا ہے ہم اسی کا کو جاننے کے ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ریسرچر پروفیسر سڈل فاروقی کا کہنا ہے کہ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ دماغ میں وزن بڑھنے سے ہونے والی تبدیلی یا وزن میں کمی کرنے سے صحیح ہو سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے ایک نقطعہ ہے کہ وزن، صحت ورزش کے انسانی دماغ اور یاداشت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…