جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خشک آلو بخارا کا وہ فائدہ جو آپ کو کسی نے نہیں بتایاہو گا

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خشک آلو بخارا کھانے میں بہت مزیدار لگتا ہے اور اسے کھانوں میں ذائقے کے لئے بھی استعمال کیا جاتاہے لیکن سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ آلو بخارا صحت کے لئے بہت مفید ہے لیکن اگر اسے خشک کرکے استعمال کیا جائے تو یہ کئی طرح کے کینسر بالخصوص بڑی آنت کے کینسرکے لئے بہت مفید ہے۔ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں ماہر نینسی ٹرنر کاکہنا ہے کہ خشک آلو بخارے میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ ’کولون مائیکروبائیوٹا‘(پیٹ میں موجود مفید بیکٹیریا)کی تعداد کو بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے بڑی آنت کے کینسر کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔نینسی کا کہنا ہے کہ ہمارے پیٹ میں کروڑوں طرح کے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جن میں سے صرف400کے بارے میں مکمل معلومات موجود ہیں اور اگر خشک آلو بخارے کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مفید بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہونے لگتا ہے اور بڑی آنت کے کینسر کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک آلو بخارے اور تازہ آلو بخارے کی خصوصیات میں تھوڑا فرق ہے اور ان کا اپنا ایک اثرہے۔خشک آلو بخارے میں گھلنے والا اور نہ گھلنے والا دونوں طرح کا فائبر پایا جاتا ہے جو کہ تازہ آلو بخارے میں نہیں ہوتا۔خشک آلو بخارے میں چینی کی ایک قسم ’سوربی ٹول‘پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے معدے اور چھوٹی آنت میں مفید بیکٹیریا کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔اس کے استعمال سے معدے اور آنتوں میں انٹی آکسیڈینٹس کی تعداد بڑھنے لگتی ہے اور بڑی آنت میں موجود سوزش والے بیکٹیریا کم ہونے لگتے ہیں اور ہم بڑی آنت کے کینسر سے محفوظ رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…