جمعہ‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر آپ فیس بک استعمال کرتے ہیں تو آپ بھی ان بیماریوں کے آسان شکار ہیں

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک ) فیس بک کا بے تحاشا استعمال صارفین کو مضطرب کرنے کے علاوہ اداس بھی کرسکتا ہے جب کہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق 5 میں سے ایک فرد نے اقرار کیا ہے کہ فیس بک استعمال کرکے وہ ڈپریشن اور اداسی کے شکار ہورہے ہیں۔اس حوالے سے برطانیہ میں کیے گئے سروے میں 69 لاکھ افراد نے حصہ لیا اور انہوں نے اقرار کیا کہ جب وہ دوستوں کی پوسٹ سے خود کا موازنہ کرتے ہیں تو اکثر مشتعل اور مضطرب ہوجاتے ہیں۔ ان میں سے 56 فیصد افراد نے اعتراف کیا ہے کہ فیس بک استعمال کرنے سے ان کے اوپر دبا ہوتا ہے کہ وہ بھی اپنی پوسٹ بڑھائیں، دلچسپ چیزیں شیئر کریں اور دوسروں کے پروفائل سے رابطہ رکھیں۔سروے میں شامل 18 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اپنی تصویر فیس بک پر اسی وقت پوسٹ کرتے ہیں جب وہ اس سے مطمئن ہوتے ہیں اور صرف 7 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اپنی تصاویر کو فلٹر سے گزار کر اچھا بناکر ہی پوسٹ کرتے ہیں لیکن خطرناک امر یہ ہے کہ 10 فیصد لوگوں نے کہا کہ اگر ان کی تصاویر اور پوسٹس کو لائکس، ری پوسٹ، شیئرز اور ری ٹویٹس نہ ملے تو وہ مضطرب ہوجاتے ہیں اور 8 فیصد کا کہنا تھا کہ لائکس اور لوگوں سے توجہ نہ ملنے پر وہ پوسٹس کو ہٹادیتے ہیں جبکہ 18 سے 34 سال کے عمر تک کے لوگوں میں یہ رحجان دگنا دیکھا گیا۔مزید تحقیق سے ظاہر ہے کہ 34 لاکھ برطانوی باشندوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایک گھنٹے میں 2 مرتبہ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ 18 سے 34 سال کی عمر کے 8 فیصد افراد نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ انہیں نامناسب پوسٹ پر اعتراض اور فیس بک سے پابندی کا سامنا ہوا ہے جب کہ 23 فیصد افراد نے فیس بک پر لوگوں سے جرح اور بحث کی ہے۔ بالغ افراد کی نصف تعداد نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ اپنے پرانے دوستوں کی تلاش کے لیے فیس بک پر بھٹکتے رہتے ہیں۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…