منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین یہ خبر ضرور پڑھیں، پھر نہ کہنا کہ بتایا نہیں

datetime 2  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اگر آپ فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ یہ عادت آپ کی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جنک فوڈ کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد انتہائی مضر صحت کیمیکلز جیسے phthalates کے شکار ہوسکتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کو برگر، فرائیڈ چکن یا ایسے ہی فاسٹ فوڈ پسند ہیں ان کے جسم میں phthalates کی سطح 40 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔محققین کے مطابق یہ نتائج تشویشناک ہیں کیونکہ phthalates بچوں اور بڑوں دونوں میں متعدد سنگین امراض کا باعث بن سکتا ہے۔phthalates درحقیقت ایک صنعتی کیمیکل ہے جسے فوڈ پیکجنگ میٹریل اور فاسٹ فوڈ کی تیاری کے لیے دیگر اشیا میں استعمال کیا جاتا ہے۔تحقیق کے دوران فاسٹ فوڈ شوقین افراد کا معائنہ کیا گیا تو ان میں اس کیمیکل کی سطح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔امریکا مین اس کیمیکل کو 2008 میں بچوں کے کھلونوں کی تیاری کے لیے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی کیونکہ اس سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ بہت زیادہ فاسٹ فوڈ کھانا عادت بنالینا ویسے بھی صحت کے لیے زیادہ بہتر آپشن نہیں کیونکہ اس میں بہت زیادہ چربی، نمک اور کیلوریز شامل ہوتے ہیں جو موٹاپے، ذیابیطس سمیت مختلف امراض کا باعث بن سکتے ہیں۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں phthalates کے باعث انسانوں میں دمہ، آٹزم اور بریسٹ کینسر سمیت متعدد امراض کا خطرہ بتایا جاچکا ہے۔محققین کے مطابق ہمارا جسم اس کیمیکل کو ہضم نہیں کرپاتا اور یہ ہارمونز کے نظام کو نقصان پہنچا کر مختلف امراض کا باعث بنتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…