پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

روزانہ ایک گلاس چقندر کا گلاس پینے کے ایسے فوائد کہ آپ ڈاکٹرز کو بھول ہی جائیں گے

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے اپنی نئی تحقیقی کی روشنی میں انکشاف کیا ہے کہ روزانہ چقندر کا رس پینے والے افراد کا بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے اور انہیں ورزش کرنے کی قوت بھی فراہم کرتا ہے۔امریکا کے ویک فوریسٹ بیپٹسٹ میڈیکل سینٹر سے منسلک ماہرین اور سائنسدانوں کی ٹیم نے دل کے مریضوں پر چقندر کے جوس کے اثرات کا مطالعہ کیا ہے اور اس تحقیق کو معروف جریدے امریکن کارڈیالوجی جرنل میں شائع کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ماہرین نے چقندر کا رس دل کے بوڑھے مریضوں میں آزمایا تو حیران کن نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے مریضوں کے علاوہ کئی صحت مند افراد بھی ورزش کے دوران سانس پھولنے اور تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں۔
تحقیق کے دوران انہوں نے 19 افراد کو چقندر کا جوس پلانے کے بعد ان سے ورزش کرائی اور اس کو روزانہ کا معمول بناکر اس سے ان کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ تحقیق کے دوران انہوں نے محسوس کیا کہ صرف ایک ہفتے ایک گلاس چقندر کا جوس پینے سے ورزش کی صلاحیت 24 فیصد بہتر ہوئی جس میں سائیکل چلانے کا وقت اور دوڑنا بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر میں 5 سے 10 یونٹ کمی واقع ہوئی اور اس دوران بدن پر کوئی مضر اثرات بھی مرتب نہیں ہوئے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چقندر کا رس نائٹریٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کنٹرول کرنے، دل کی قوت بڑھانے اور ورزش کے لیے قوت فراہم کرتا ہے۔ چقندر کے ڈھائی اونس رس میں 6 ملی مول غیرنامیاتی نائٹریٹ موجود ہوتی ہے۔ اگردل کے مریض اور بوڑھے افراد چقندر کا رس باقاعدگی سے نوش کریں تو وہ بہت سے امراض سے بچ سکتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…