منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

دہی کھائیں وزن گھٹائیں ، طبی ماہرین کا خواتین کو مشورہ

datetime 31  جولائی  2016 |

ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)وزن میں کمی کی خواہشمند خواتین دہی کا استعمال کریں اور وزن گھٹائیں، یہ کہنا ہے کینڈا کے طبی ماہرین کا۔اکثر خواتین اپنے بڑھتے ہوئے وزن کے حوالے سے فکرمند ہوتی ہیں اور د± بلا ہونے کے لئے کتنے ہی جتن کرتی ہیں لیکن ماہرین نے تو اس کا بہت ہی آسان سا حل بتا دیا ہے۔کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ دہی کا استعمال وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دہی میں شامل بیکٹریا پروبائیوٹکس خواتین کے جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے۔موٹاپے کا شکار خواتین پر مطالعے کے دوران انہیں 24 ہفتوں تک اس بیکٹریا سے تیار کردہ گولیاں کھلائی گئیں جس سے ان کے وزن میں اوسطاً7.9 سے 11.5 پونڈز تک کمی ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیکٹریا ہمارے معدے میں موجود بیکٹریاز پر اثرانداز ہوتا ہے جس سے میٹابولزم اور نظام ہضم بہتر ہوتا ہے اور وزن بڑھنے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…