اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کیلے کا شمار مفید ترین پھلوں میں ہوتا ہے، کیونکہ اس میں وٹامن اے، بی اور ای موجود ہوتے ہیں، کیلوں کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انتہائی سستا پھل ہے ، کیلے باقاعدگی سے کھائے جائیں تو پیٹ میں موجود کیڑوں کا خاتمہ کردیتے ہیں،اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کیلے گل جاتے ہیں اور نرم پڑجاتے ہیں اور لوگ ان کیلوں کو پھینک دیتے ہیں،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آپ کو گلے ہوئے کیلوں کو پھر سے تازہ بنانے کی طریقہ بتائیں گے، پلاسٹک کا تھیلا لیں تھیلے میں 1 سے 2 کپ کچے چاول ڈال دیں اور اب ان چاولوں کے بیچ میں کیلوں کو رکھ کر پلاسٹک کے تھیلے کو ٹائٹ سے بند کردیں اور 1 گھنٹے کیلیے رکھ دیں،اب 1 گھنٹے کے بعد کیلوں کو تھیلے میں سے نکال لیں، تھیلے سے نکلے ہوئے کیلوں کو ہیر ڈرائیر سے ڈرائی کرلیں ، خیال رہے کہ ہیر ڈرائیر کولنگ کی جانب ہو، گرم جانب نہ ہو۔