پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

لہسن کے وہ حیران کن فوائد جس سے آپ لاعلم ہیں

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک) لہسن کا استعمال صرف کھانے پکانے تک ہی محدود نہیں بلکہ اس کا استعمال بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ لہسن کو ویسے تو کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے علاوہ لہسن کے بہت سے فائدے ہیں جوانسان کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں لہذا آپ کو لہسن کے وہ فوائد بتائے جارہے ہیں جس کے استعمال سے آپ بیماریوں کو نہ صرف دور بھگا سکتے ہیں بلکہ بال اور جلد کو بھی خوبصورت بناسکتے ہیں۔
مضبوط بالوں کے لیے:
لہسن کے استعمال سے آپ اپنے بالوں کو نہ صرف خوبصورت بناسکتے ہیں بلکہ گرتے ہوئے بالوں کے مسئلے سے بھی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ لہسن میں شامل اجزا بالوں کو گرنے سے روکتا ہے جس کے لیے لہسن کو سرکی جلد پر ملیں یا پھر تیل کے ساتھ ملاکر سر کی جلد پر مساج کریں۔
جلد پر نکلنے والے دانوں کے لیے:
لہسن کا استعمال جلد پر نکلنے والے کیل مہاسوں یا دانوں کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ جلد پر نکلنے والے دانوں کی وجہ بننے والے بیکٹیرا کا خاتمہ کرتا ہے لہٰذا لہسن کو جلد پر نکلنے والے دانوں پر لگانے سے ان کے خاتمہ میں مدد ملتی ہے۔
نزلہ زکام سے بچاؤ کے لیے:
سردیوں میں نزلہ زکام کی شکایات اکثر رہتی ہے لہٰذا کھانے میں لہسن کا استعمال قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط کرتا ہے جب کہ زکام سے بچنے کے لیے لہسن کی چائے کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے:
ماہرین طب کے مطابق لہسن کے استعمال سے وزن میں کمی بھی کی جاسکتی ہے لیکن اس کے لیے کھانوں میں لہسن کی مقدار کو بڑھا کر استعمال کیا جانا چاہئے۔
مچھروں کو دور بھگانے کے لیے:
سائسدانوں کا کہنا ہے کہ لہسن مچھروں کو دور بھگانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جب کہ اس حوالے سے اہم تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر لہسن کو ہاتھوں اور ٹانگوں پر لگالیا جائے تو مچھر اور دوسرے قسم کے کیڑے مکوڑے دور رہ سکتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…