ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

بال سفید کیوں ہوتے ہیں ؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)سفید بال بڑھاپے کی واضح علامات میں سے ایک مانے جاتے ہیں مگر ہر ایک انہیں دیکھ کر خوش نہیں ہوتا اور اب طبی سائنس نے وہ وجہ ڈھونڈ نکالی ہے جو بالوں کی رنگت میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔ماہرین اس بات سے کافی عرصے سے واقف تھے کہ بالوں میں سفیدی بالوں کی جڑوں سے میلانن نامی پروٹین کی بتدریج کمی کا نتجہ ہوتے ہیں مگر یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کی اصل وجہ کیا ہے۔اب برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں اس جین کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے جو بالوں کو سفید کرنے کا باعث بنتا ہے۔
لندن کالج یونیورسٹی کے کوسٹیوبا ادھیکاری کی سربراہی میں بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے اس حوالے سے تحقیق کرتے ہوئے لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے 6 ہزار سے زائد افراد کے جینومز کے گروپ سیکونس کا جائزہ اور اس کا موازنہ بالوں کی رنگت سے کیا۔
محققین کا کہنا ہے کہ بالوں کی رنگت میں سفیدی ایک جین کے نتیجے میں آتی ہے اور یہی میلانن کی مقدار آہستہ آہستہ کم کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق یہ جین 30 فیصد بالوں کی سفیدی کا باعث بنتا ہے جبکہ باقی 70 فیصد دیگر عناصر جیسے عمر، تناؤ اور دیگر ماحولیاتی اثرات کے باعث رنگ بدلتے ہیں۔
محققین کو توقع ہے کہ اس جین کی دریافت سے وہ ایسا جنیاتی لائحہ عمل تشکیل دے سکیں گے جس کے نتیجے میں بالوں کی سفیدی کو قبل از وقت آنے سے روکا جاسکے گا۔محققین کے مطابق بالوں کی سیاہی برقرار رکھنے کے لیے ادویات تیار کی جاسکتی ہیں یا دیگر طریقے اختیار کیے جاسکتے ہیں مگر ابھی اس حوالے سے کافی کچھ کرنا باقی ہے۔مگر کم از کم اب ہمیں یہ ضرور معلوم ہے کہ انسانوں کے بال سفید کیوں ہوتے ہیں۔یہ تحقیق طبی جریدے نیچر کمیونیکشنز میں شائع ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…