ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

روزانہ ادرک کا صرف ایک چوتھائی چمچ آپ کی صحت میں کیا تبدیلی لاسکتا ہے ؟

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)آپ کو ادرک کی افادیت کے بارے میں کافی لوگوں نے بتایا ہوگا لیکن شاید ہی آپ کو کسی نے بتایا ہوکہ صرف ایک چوتھائی ادرک کے چمچ کے روزانہ استعمال سے آپ ذیابیطس سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور خون میں گلوکوز،انسولین اورکولیسٹرول کا لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔ ایک تحقیق میں دوگروپ بنائے گئے اور ایک گروپ کو 1600ملی گرام(ایک چوتھائی چمچ)ادرک کے پاﺅڈر کا کیپسول اور دوسرے کو placebo(ایک بے ضرر مادہ جو لوگوں کو دوائی کہہ کر کھلایا جاتا ہے)کی 1600ملی گرام مقدار تین ماہ تک روزانہ دی گئی۔
تین ماہ بعد دونوں گروپس کا خون کا ٹیسٹ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ جولوگ ادرک کا کیپسول کھاتے رہے ان کے خون میں گلوکوز،انسولین،HbA1C،HOMA،سی ری ایکٹیو پروٹین،کولیسٹرول اور انفیکشن کم تھا۔ HbA1Cکو گلائی کیٹڈ ہیموگلوبن بھی کہا جاتا ہے اور اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ خون میں موجود گلوکوز کی وجہ سے سرخ خلیوں کو کس قدر نقصان ہوا ہے۔HOMAمیں خون میں موجود انسولین کی مقدار کو دیکھاجاتا ہے جبکہ سی ری ایکٹیو پروٹین خون میں انفیکشن پیداکرتا ہے۔یہ تمام عوامل اگر کنٹرول میں رہیں تو انسان صحت مند زندگی گزار سکتا ہے۔ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ ادرک کے باقاعدہ استعمال سے جسم میں انسولین کی مقدار صحیح رہتی ہے جس کی وجہ سے ذیابیطس ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں لہذا ایسے لوگ جنہیں ذیابیطس ہونے کا خطرہ لاحق ہوانہیں یہ ضرور استعمال کرنا چاہیے جبکہ دیگر افراد میں بھی یہ بہت فائدہ مند ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…