اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )صحت ہی زندگی ہے اور غذائیں ہماری صحت کی ضامن ہوتی ہیں ،ناقص غذاکھانے سے ہمیں مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،
ٖہم آپکو بتائیں گے کہ کونسی غذائیں فوڈ پوائزننگ کا موؤجب بنتی ہیں ،
سبز پتوں والی سبزیاں
پالک، ساگ اور دیگر سبزیاں فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتی ہیں، جس کی وجہ کسی چیز سے آلودہ ہونا، گندے پانی میں اگنا یا فروخت کرنے والے کے بغیر دھلے ہاتھ اس میں جراثیم پیدا کرسکتے ہیں،
انڈے
انڈے بھی فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتے ہیں ،ایسی چیزیں کھانے سے بچیں جن میں کچے انڈوں کا استعمال ہوا ہو
گوشت
گوشت بھی اس مرض کا خطرہ بڑھاتا ہیں ،صحیح طرح نہ پکا ہوا گوشت اس وائرس سے آلودہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں ہیضے یا دیگر مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے
آلو
کچے آلو اس مرض کے خطرات کو بڑھاتے ہیں ، جس کی وجہ ان میں دیگر غذاؤں عام طور پر گوشت سے جراثیموں کی منتقلی ہوتی ہے۔
ٹماٹر
ٹماٹراستعمال کرنے کے لیے پہلے ہاتھوں کو بیس سیکنڈ تک گرم پانی اور صابن سے دھوئیں اور پھر ٹماٹر کو اچھی طرح دھو کر استعمال کریں
فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھانے والی غذائیں کون سی ہیں ؟ جانئے
28
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں