اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) ہیپاٹائٹس کا شمار بڑی اورجان لیوا بیماریوں میں ہوتا ہے، اور اسپتالوں میں آنے والا ہرتیسرا مریض ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہیجبکہ پاکستان کی 10 فی صدآبادی ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے، زیادہ تر لوگوں کو ہیپاٹائٹس بی اور سی لاحق ہے جو خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ہرماہ ہیپاٹائٹس کے دس ہزار سے زائد مریض لائے جاتے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد کے مقابلے ادویات نہ ہونے کے برابر ہیں،ڈاکٹر وں کے مطابق ہیپاٹائٹس کی علامات میں بھوک نہ لگنا، اسہال، تھکاوٹ ، جِلد اورآنکھوں میں پیلاہٹ اور پٹھوں، جوڑوں و معدے میں درد شامل ہے،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لوگ جلد از جلد ٹیسٹ کروائیں اور حفاظتی ٹیکے لگواتے رہیں تاکہ اس بیماری پر قابو پاہا جاسکے